سیلاب زدہ علاقوں کی تعمیرِ نو کیلئےچین کا پاکستان کو اضافی 50 کروڑ یو آن امداد دینے کا فیصلہ

0
90

سیلاب زدہ علاقوں کی تعمیرِ نو کیلئےچین نے پاکستان کو اضافی 50 کروڑ یو آن امداد دینے کا فیصلہ

سیلاب زدہ علاقوں کی تعمیرِ نو کیلئےچین نے پاکستان کو اضافی 50 کروڑ یو آن امداد دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف کے دورے سے قبل چین نے پاکستان کو اضافی 50 کروڑ یوآن امداد دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ نجی ٹی وی نے حکومتی ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ یہ اضافی رقم سیلاب زدہ علاقوں میں تعمیر نو کیلئے دی جائیگی۔ چین نے اضافی ایمرجنسی معاونت کی پیشکش سے پاکستان کو آگاہ کر دیا ہے اور اس حوالے سے وزیراعظم کے دورے کے دوران سمجھوتے پر دستخط ہونگے۔

دوسری جانب وزیراعظم شہباز شریف 2 روزہ سرکاری دورے کیلئے آج چین روانہ ہوگئے ہیں جس کا مقصد پاک چین تعلقات کو فروغ دینا ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف ہمسایہ ملک چین کا دورہ چینی ہم منصب لی کی کیانگ کی دعوت پر کر رہے ہیں۔ اس دورے میں وزیر اعظم کے ہمراہ وفاقی کابینہ اراکین اور ایک اعلیٰ سطحی وفد بھی ہے۔ حکومت سنبھالنے کے بعد وزیر اعظم شہباز شریف اپنے پہلے دورہ چین پہنچیں گے۔ وزیراعظم اس سے قبل 16 ستمبر کو ازبکستان میں شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس کے موقع پر چین کے صدر شی جن پنگ سے ملاقات کر چکے ہیں۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛ لانگ مارچز کرنے والی حکمران جماعتیں قوم کو اپنی کارکردگی کیوں نہیں بتاتیں؟ سراج الحق
کراچی میں پولیس مقابلے میں ایس ایچ او زخمی، ڈاکو کی ہوئی موت
وزیراعظم کل چین جائیں گے،متعدد یاداشتوں اور معاہدات پر دستخط ہونے کا امکان
جبکہ گزشتہ روز وفاقی وزیر منصوبہ بندی ، ترقی ، اصلاحات و خصوصی اقدامات احسن اقبال نے چینی سفیر نونگ سے ملاقات میں کہا تھا کہ حکومت ایم ایل-1اور کراچی سرکلر ریلوے منصوبوں کو شروع کرنے میں پُرعزم ہے، ایم ایل ون سے پاکستان اور چین دونوں ملکوں کے معیشت پر بڑے اقتصادی اثرات مرتب ہوں گے، ملاقات میں چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) کے منصوبوں پر تبادلہ خیال کیاگیا۔ ملاقات میں سی پیک کے تحت جاری منصوبوں پر بات چیت کی گئی جو کہ وزیر اعظم شہباز شریف کے حالیہ دورہ چین کے دوران میں پیش کیے جاہیں گے اور ان منصبوں پہ ایم او یو ایس دستخط ہوں گے۔ جبکہ انہوں چین کی طرف سے سیلاب زدگان امداد پر شکریہ بھی ادا کیا گیا تھا.

Leave a reply