چین میں پاکستانی آموں کی نمائش اگست کے تیسرے ہفتے میں

کسی بھی قسم کی کوئی رکاوٹ پیدا نہ ہو
mango

چین کے شہروں اورمچی اورسنکیانگ میں پاکستانی آموں کی نمائش کے حوالے سے ایوان بالاء کی خصوصی کمیٹی کا اجلاس کنونیئر کمیٹی سینیٹر رانا محمود الحسن کی زیر صدارت پارلیمنٹ ہاؤس میں منعقد ہوا۔

خصوصی کمیٹی کے اجلاس میں سینیٹرز دنیش کمار، جام مہتاب حسین دھر کے علاوہ متعلقہ محکوں کے حکام نے شرکت کی ، کنونیئر کمیٹی نے کہا کہ پاکستانی آموں کا شمار ذائقہ کے لحاظ سے دنیا کے بہترین آموں میں ہوتا ہے اگر بہتر حکمت عملی اختیار کی جائے تو پاکستانی آم کو ایکسپورٹ کر کے اربوں روپے کمائے جا سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ چین کے شہروں اورمچی اورسنکیانگ میں پانچ روزہ نمائش کا انعقاد کیا جارہا ہے جس میں پاکستانی آم کے ایکسپورٹرز اور مینگو گروورز کو پاکستانی آموں کی نمائش کے لئے بھر پور مواقع دیا جائے گا۔ اس حوالے سے آج معاملات کا تفصیل سے جائزہ لیا جا رہاہے۔

خصوصی کمیٹی کو ٹی ڈیپ وزارت کامرس، ایف بی آر، خارجہ امور، مواصلات، سول ایوی ایشن کے حکام نے اب تک ہونے والے تیاریوں بارے تفصیل سے آگاہ کیا۔ کمیٹی کو بتایا گیا کہ اورمچی میں یہ نمائش 17 سے 21 اگست2023 کو منعقد ہو گی اس کے لئے تین دن اسلام آباد اور چار دن لاہور سے پروازیں جائیں گی۔ کمیٹی کو بتایا گیا کہ اس پروگرام کا مقصد چین اور دنیا بھر کی مارکیٹوں میں پاکستانی آموں کی طلب کو بڑھانا ہے۔وہاں مختلف ممالک کے لوگ اس نمائش میں شرکت کریں گے۔ پاکستانی تاجروں اور مینگو گروورز کی وہاں کے تاجروں اور کسانوں سے ملاقاتیں کرائی جائیں گی۔پاکستانی آموں کی نمائش کے لئے 11 سٹالز خریدے جائیں گے۔ 48 ممالک کے لوگ اس نمائش میں شرکت کریں گے۔

کنونیئر کمیٹی نے متعلقہ محکموں کو ہدایت کی کہ نمائش کے حوالے سے تمام تر اقدامات بروقت اور موثر انداز میں مکمل کیے جائیں کسی بھی قسم کی کوئی رکاوٹ پیدا نہ ہو۔ پنجاب اور سندھ کے آموں کے پیدا کرنے والے کسان و تاجر بھر پور شرکت کریں گے وہ اپنے اخراجات پر نمائش میں حصہ لیں گے۔ تمام تیاریاں بروقت ہونی چاہیں۔ خصوصی کمیٹی نے فیصلہ کیا کہ چین میں قائم پاکستانی سفارتخانہ بھی اس حوالے سے تعاون کرے اور دیگر متعلقہ محکمے بھی اس حوالے سے موثر حکمت عملی اختیار کریں۔

قیام پاکستان سے اب تک توشہ خانہ کے تحائف کی تفصیلات کا ریکارڈ عدالت میں پیش

نیب ٹیم توشہ خانہ کی گھڑی کی تحقیقات کے لئے یو اے ای پہنچ گئی، 

وفاقی دارالحکومت میں ملزم عثمان مرزا کا نوجوان جوڑے پر بہیمانہ تشدد،لڑکی کے کپڑے بھی اتروا دیئے

بزدار کے حلقے میں فی میل نرسنگ سٹاف کو افسران کی جانب سے بستر گرم کی فرمائشیں،تہلکہ خیز انکشافات

10جولائی تک فیصلہ کرنا ہے،آپ کو 7 اور 8 جولائی کے دو دن دیئے جا رہے ہیں 

Comments are closed.