چین نے سیلاب متاثرین کے لیے نئی امدادی کھیپ بھیج دی ہے.
چین نے پاکستان کے سیلاب متاثرین کے لیے نئی امدادی کھیپ روانہ کر دی۔ چائنا اکنامک نیٹ (سی ای این ) نے رپورٹ کیا ہے کہ چین کی ریڈ کراس سوسائٹی گوانگشی برانچ کی جانب سے3 لاکھ آر ایم بی مالیت کی عطیہ کی گئی انسانی امداد پاکستان کے سیلاب متاثرین کے لیے روانہ کر دی گئی ہے ، جو سمندری راستے سے کراچی بندگاہ پہنچے گی، کھیپ میں 4 ہزار 286 کمبل شامل ہیں ۔

اس موقع پر منعقدہ تقریب رونمائی سے خطاب کرتے ہوئے ریڈ کراس سوسائٹی آف چائنا گوانگ شی برانچ کے ایگزیکٹو وائس چیئرمین وانگ لی نےسیلاب متاثرین سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا۔چین میں پاکستانی سفارت خانے کے ڈپٹی ہیڈ آف مشن احمد فاروق نے آن لائن تقریب میں شرکت کی اور گوانگ شی کےعوام کا شکریہ ادا کیا۔ یہ امدد نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی آف پاکستان (این ڈی ایم اے) کو موصول ہوگی ۔

واضح رہے کہ سیلاب سے بلوچستان میں 159035 گھر مکمل طور پر تباہ ہوئے جبکہ 126 لوگ جانبحق ہوگئے اس کے علاوہ کے پی میں 199لوگ کی موت ہوئی جبکہ 23070 گھر مکمل طور پر تباہ ہوئے جبکہ پنجاب میں 26 لوگوں کی اموات ہوئی اور 25177 گھر مکمل طور پر تباہ ہوئے اس کے علاوہ سندھ میں 379 لوگ جاں بحق جبکہ 114224 گھر مکمل طور پر تباہ ہوگئے ہیں.

مزید یہ بھی پڑھیں؛ جنسی ہراسگی میں ملوث تین ملزمان گرفتار،فحش ویڈیوز بھی برآمد
ارشد شریف قتل؛ تحقیقاتی ٹیم کینیا جائے گی
ٹریفک پولیس اہلکارکی گانا گا کرپارکنگ کے بارے میں بتانے کی ویڈیو وائرل
وزیراعظم نے وفد کے ہمراہ عمرہ ادائیگی کے دوران ملکی سلامتی وخوشحالی کےلئے دعائیں کی
ڈیرہ مرادجمالی میں مسلح افراد نے پولیس اسٹیشن پر حملہ، ایک اہلکار شہید
امریکا کی جانب سے تیل کے ایمرجنسی ذخائر استعمال کرنے پر سعودی عرب کا شدید ردعمل
ڈیرہ اسمٰعیل خان:فیصل کریم کنڈی اور جے یو آئی ف کے رہنماوں کی صوبے کی ترقی کے لیے کوششیں جاری

Shares: