بلاول بھٹو کی سفارش پر چین اور روس میں پاکستان کے نئے سفیروں کی تعیناتی منظور
وزیرخارجہ بلاول بھٹو کی سفارش پر منظوری دی گئی
وزیر اعظم شہباز شریف نے چین اور روس میں پاکستان کے نئے سفیروں کی تعیناتی کی منظوری دے دی-
باغی ٹی وی: ذرائع کے مطابق وزیرخارجہ بلاول بھٹو کی سفارش پر منظوری دی گئی وزیراعظم شہباز شریف کی منظوری کے بعد خلیل ہاشمی چین میں پاکستان کے نئے سفیر ہوں گے خلیل ہاشمی اس وقت جنیوا میں اقوام متحدہ میں پاکستان کے مندوب ہیں خلیل ہاشمی کی جگہ جنیوا میں ڈاکٹر بلاول کو مستقل مندوب تعینات کیا جاچکا ہے۔
آرمی چیف سے کمانڈر یو ایس سے ملاقات
ذرائع کا کہنا ہے کہ روس میں پاکستان کے نئے سفیر خالد جمالی ہوں گےخالد جمالی اس وقت جمہوریہ چیک میں پاکستان کے سفیر کے طور پر خدمات انجام دے رہے ہیں نیویارک میں قونصل جنرل عائشہ اب خالد جمالی کی جگہ جمہوریہ چیک میں پاکستان کی سفیر ہوں گی۔