چینی وزیراعظم لی کی چیانگ کا دورہ روس، تفصیلات سامنے آ گئی

چینی وزیراعظم لی کی چیانگ، روسی وزیراعظم دمتری میدویدیف کی دعوت پر 16سے 18ستمبر تک روس کا سرکاری دورہ کریں گے۔
چین کے وزارت خارجہ کے ایک عہدیدار کے مطابق چینی وزیر اعظم لی کا روس کا دورہ دونوں ممالک کے درمیان عملی تعاون کے لئے وسیع تر جگہ کھولے گا۔
چینی صدر اورمودی کی آئندہ ماہ ہونیوالی ملاقات منسوخ ہونے کا امکان
چینی نائب وزیر خارجہ لی یوچینگ کے مطابق چینی وزیراعظم لی ،میدویدیف کے ساتھ 24 ویں باقاعدہ اجلاس کی مشترکہ صدارت کریں گے ۔ یہ دورہ اس وقت ہورہا ہے جب دونوں ممالک سفارتی تعلقات کی 70 ویں سالگرہ منارہے ہیں اور اپنے تعلقات میں ایک نئے دور کی شروعات کررہے ہیں۔

لی نے کہا ، "چین اور روس بنیادی مفادات اور بڑے خدشات سے متعلق امور پر ایک دوسرے کی حمایت کرتے ہیں ، اور ان کے مفادات ایک دوسرے سے جڑے ہوئے ہیں۔” پچھلے سال پہلی بار دونوں ممالک کی تجارت کا حجم 100 ارب امریکی ڈالر سے تجاوز کرگیا۔
لی کے مطابق ، دونوں ممالک کے مابین بین الاقوامی امور میں قریبی اور موثر رابطہ اور ہم آہنگی بھی موجود ہیں۔

چینی وزیراعظم لی ماسکو میں پیوٹن سے بھی ملاقات کریں گے۔

Comments are closed.