چینی قونصل خانے پر حملے کا مرکزی ملزم گرفتار

0
39

کراچی میں چینی قونصل خانے پر حملے کا مرکزی ملزم راشد بروہی کو گرفتار کر لیا گیا ہے.

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق چینی قونصل خانے پرحملے کا مرکزی ملزم گرفتار کر لیا گیا ہے، ملزم راشد بروہی کو خلیجی ریاست سےگرفتارکیا گیا ،گرفتاری کے بعد ملزم راشد کو انٹرپول کے ذریعے پاکستان منتقل کیا گیا ہے .

راشد بروہی نے چینی قونصل خانے کے حملہ آوروں کو مکمل سہولیات فراہم کیں ،راشد بروہی کا تعلق کالعدم بی ایل سے ہے، حملے کے بعد راشد بروہی بیرون ملک فرار ہو گیا تھا ، وہ چینی قونصل خانے پر حملے کی مکمل نگرانی کرتا رہا، حملے سے قبل کالعدم تنظیم نے راشد بروہی کو 9 لاکھ روپے دئیے تھے.

واضح رہے کہ 23 نومبر کو کراچی کے علاقے کلفٹن میں چینی قونصل خانے میں دہشت گردوں نے داخل ہونے کی کوشش کی تھی لیکن سیکیورٹی اہلکاروں نے اس کوشش کو ناکام بنا دیا تھا۔چینی قونصل خانے میں حملے کے دوران 2 پولیس اہلکار شہید، 2 نامعلوم افراد جاں بحق اور ایک سیکیورٹی گارڈ زخمی ہوگیا تھا جبکہ جوابی کارروائی میں تینوں حملہ آور مارے گئے تھے۔

Leave a reply