امریکہ اشتعال پیدا نہ کرے، چین نے خبردار کردیا

0
45

بیجنگ (اے پی پی) چین نے امریکہ کو کہا ہے کہ امریکہ اشتعال پیدا نہ کرے بلکہ بین الاقوامی اور علاقائی امور میں اپنا مثبت اور تعمیری کردار ادا کرے.

تفصیلات کے مطابق چین نے امریکہ کو کہا ہے کہ وہ اشتعال انگیزی سے باز رہے اور بین الاقوامی اور علاقائی امور میں اپنا مثبت اور تعمیری کردار ادا کرے ۔چینی وزارت خارجہ کے ترجمان جینگ شوانگ نے پریس بریفنگ کے دوران کہا ہے کہ جنوبی چین کے سمندر میں ہماری سرگرمیوں کی سچائی سے واقفیت کے باوجود امریکہ حقائق کو تروڑ مروڑ کر پیش کرنے کے ساتھ مسلسل غیر ذمہ دارانہ تبصرے کر رہا ہے، سیاہ کو سفید کہہ رہا ہے اور چیناسکی سختی سے مذمت کرتاہے۔ ترجمان نے کہا کہ چین خطے کے امن و استحکام کو ملحوظ خاطر رکھتے ہوئے عالمی قوانین اور نظم و ضبط پر سختی سے کاربند اور ان کی پاسداری کرتا ہے.

یاد رہے کہ امریکی محکمہ دفاع نے چین پر الزام لگایا ہے کہ وہ جنوبی چینی سمندر میں ویتنام کی تیل اور گیس کی سرگرمیوں میں مداخلت کر رہا ہے.

Tagsbaaghi

Leave a reply