‘چین پاکستان میں عنقریب دو “فٹ اینڈ ماؤتھ ڈیزیزسینٹر” قائم کرےگا’چینی سفیرکا اعلان

0
39

اسلام آباد :‘چین پاکستان میں عنقریب دو “فٹ اینڈ ماؤتھ ڈیزیزسینٹر” قائم کرےگا’چینی سفیرکا اعلان،اطلاعات کے مطابق چینی سفیر یاؤ جنگ کا کہنا ہے کہ چین پاکستان میں عنقریب دو “فٹ اینڈ ماؤتھ ڈیزیزسینٹر” قائم کرےگا جبکہ وزیر خارجہ نے پاکستان میں ٹڈی دل حملے کے بعد تعاون پر چینی قیادت کا شکریہ ادا کیا۔

تفصیلات کے مطابق چینی سفیر یاؤ جنگ کی وزارت خارجہ میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے ملاقات ہوئی ، ملاقات میں سی پیک اور زراعت میں دو طرفہ تعاون سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ زراعت میں اصلاحات حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے ، حالیہ دورےمیں چینی ہم منصب سےزراعت پرخصوصی گفتگو ہوئی ، دوسرےمرحلے میں زراعت سےمتعلقہ منصوبوں کی جلدتکمیل کیلئےپرعزم ہیں۔

وزیر خارجہ نے پاکستان میں ٹڈی دل حملے کے بعد تعاون پر چینی قیادت کا شکریہ ادا کیا جبکہ چینی سفیر نے کہا کہ چین پاکستان میں عنقریب دو “فٹ اینڈ ماؤتھ ڈیزیزسینٹر”قائم کرےگا۔

یاد رہے چند روز قبل وزیر اعظم عمران خان نے چینی کمپنیوں کو پاکستان میں علاقائی دفاتر کھولنے کی دعوت دی تھی ، وزیر اعظم سے ملاقات کے دوران چینی سفیر نے کہا کہ پالیسیوں اور ان پر عمل درآمد کی سطح پر مختلف اصلاحات سے چینی سرمایہ کاروں کا اعتماد بڑھ گیا ہے، کرونا کے بعد پاکستان کو ترقی میں ایک اہم شراکت دار کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔

Leave a reply