دو سال میں 56 ارب روپے کی مدد ، چین نے بہت بڑا اعلان کردیا
بیجنگ :جنوبی ایشیا میں چین نے اپنا بھر پور کردار اداکرنا شروع کردیا ، اطلاعات کےمطابق ، نیپال کے صدر بھنڈاری نے چین کے صدر شی جن پنگ سے ملاقات کی ہے، دوسری طرف چین کے صدر شی جن پنگ نے نیپال کو اگلے دو سال میں 56 ارب روپے کی مدد فراہم کرنے کا اعلان کیا۔
نواز شریف نےخط میں مولانا فضل الرحمن کے لیا خاص باتیں لکھیں ؟
چین کے صدر شی جن پنگ نے کہا کہ چین کی جانب سے نیپال کی ترقیاتی کاموں کے لئے اگلے دو برسوں کے دوران یہ رقم میزبان ملک کو دی جائے گی،چین کے صدر شی جن پنگ نے نیپالی وزیر اعظم خادما پرساد شرمااولی سے بھی کٹھمنڈو میں ملاقات کی۔
پہلے ڈرے نہ اب خوفزدہ ہوں گے،بھارت اپنے انجام کے لیے تیار رہے ؛فاروق حیدر
دوسری طرف اپنے صدر کا ساتھ نبھاتے ہوئے نیپالی وزیر اعظم نے کہا کہ نیپال چین کے اقتدار اعلی اور علاقائی سالمیت کے تحفظ کی بھر پور حمایت کرتا ہے اور ایک چین کے اصول کی حمایت پر مضبوطی سے کاربند ہے ،نیپال کسی بھی قوت کو نیپال کی سرزمین کو چین مخالف علیحدگی پسند سرگرمیوں کیلئے استعمال کرنے کی اجازت نہیں دیگا۔
اھلاوسھلا:ہم پاکستان کی کوششوں کا خیرمقدم کرتے ہیں ، ایران
شی جن پنگ نے پرزور الفاظ میں کہا کہ چین کے کسی بھی حصے میں علیحدگی کی کسی بھی کوشش کا نتیجہ ناکامی کے سوا کچھ نہیں ہوگا۔ چین کے عوام کے نزدیک کسی بھی بیرونی طاقت کی جانب سے چین کو تقسیم کرنے کی خواہش دیوانے کے خواب کے سوا کچھ نہیں۔یاد رکھے کہ اس وقت چین کے بڑھتے ہوئے اثرورسوخ امریکہ اور اتحادیوں کو بہت پریشانی ہے