پاکستان،ایران خطے کے دواہم ملک ملکرمسائل حل کریں گے،ایرانی صدرحسن روحانی

0
30

،تہران : پاکستان اور ایران کے درمیان حالات بہتر ہونے لگے ، وزیراعظم پاکستان کے دورہ ایران کے مثبت اثرات آنا شروع ہوگئے ،پاکستان اور ایران مل کر خطے کے مسائل دور کرسکتے ہیں، ایران کے صدر حسن روحانی نے کہا ہے کہ پاکستان اور ایران مل کر خطے کے درینہ مسائل کے حل کے لیے پرخلوص کوشیں کرسکتے ہیں۔

اھلاوسھلا:ہم پاکستان کی کوششوں کا خیرمقدم کرتے ہیں ، ایران

وزیراعظم عمران خان کے ہمراہ پریس کانفرنس کے دوران ایرانی صدر نے کہا کہ دونوں ممالک کے قائدین نے یمن میں جنگ اور ایران پر امریکی پابندیوں سمیت دوطرفہ باہمی دلچسپی کے امور بھی زیر بحث آئے۔حسن روحانی نے کہا کہ دونوں ممالک کے رہنماؤں کے مابین سیکیورٹی اور امن و امان سے متعلق صورتحال پر بھی گفتگو ہوئی۔

ایرانی صدر کا کہنا تھا کہ ’میں نے وزیراعظم عمران خان کو بتایا کہ ہم پاکستان کی جانب سے خطے میں امن کی کوششوں کا خیر مقدم کریں گے‘۔حسن روحانی نے ایران کے دورے پر وزیراعٖظم عمران خان کو خراج تحسین پیشن کیا۔

ایرانی صدر نے کہا کہ ’خطے کے مسائل مذاکرات اور مقامی وسائل کے ذریعے حل کیے جانے چاہیے، ہم نے زور دیا کہ مثبت رویہ کا جواب مثبت انداز میں دیا جائےگا‘۔

نواز شریف نےخط میں مولانا فضل الرحمن کے لیا خاص باتیں لکھیں‌ ؟

انہوں نے مزید بتایا کہ ’ہم نے جوہری معاہدہ کی بحالی سے متعلق امور پر بھی تبادلہ خیال کیا‘۔اس موقع پر وزیراعظم عمران خان نیویارک میں جنرل اسمبلی سے خطاب میں مسئلہ کشمیر کو اجاگر کرنے پر حسن روحانی کا خیر مقدم کیا۔

انہوں نے ایرانی صدر کو مخاطب کرکے کہا کہ ’ہم خطے میں تصادم نہیں چاہتے، دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان نے گزشتہ 15 برس میں 70 ہزار انسانی جانوں کی قربانی دی، افغانستان تاحال مسائل سے دوچار ہے جبکہ شام میں بدترین صورتحال ہے، ہم دنیا کے اس خطے میں مزید تصادم نہیں چاہتے‘۔

امریکہ میں‌افراد 28 ہلاک ، 1351کی حالات بگڑ گئی

وزیر اعظم عمران خان نے واضح کیا کہ ’سعودی عرب ہمارا قربی دوست ہے، ریاض نے ہر مشکل وقت میں ہماری مدد کی، ہم موجودہ صورتحال کی پیچیدگی کو سمجھتے ہیں، ایران اور سعودی عرب کے درمیان جنگ نہیں ہونی چاہیے‘۔

Leave a reply