چینی سفیر کی شیخ رشید سے ملاقات ، پاکستانی عوام کو عید کی مبارکباد

چینی سفیر کی شیخ رشید سے ملاقات ، پاکستانی عوام کو عید کی مبارکباد

باغی ٹی وی : وزیر داخلہ شیخ رشید احمد سے چینی سفیر کی ملاقات ہوئی ہے . ملاقات میں چینی سفیرنے وزیرداخلہ شیخ رشیدکوعیدکی مبارک باد دی . چینی سفیرنے عیدکےموقع پرپاکستانی عوام کیلئےنیک خواہشات کااظہار کیا.

ملاقات میں پاک چین دوستی کے متعلق بات چیت ہوئی .اس موقع پر شیخ رشید نے کہا کہ پاکستان چین تعلقات میں کوئی طاقت رکاوٹ نہیں بن سکتی،وزیرداخلہ نے چینی سفیرسےداسوحادثےمیں جاں بحق چینی ورکرزکیلئے اظہارتعزیت کیا ہے ،

ان کا کہنا تھا کہ چینی سفیر نے داسو ہائیڈرو پاور بس حادثہ سے متعلق جاری تحقیقات پراطمینان کااظہار کیا ہے ،وزیر داخلہ اور چینی سفیر کاتحقیقات کو جلد سے جلد مکمل کرنے پر اتفاق ہوا ہے .فریقین نے عزم کا اظہار کیا ہے کہ پاک چین تعلقات میں کوئی طاقت رکاوٹ نہیں بن سکتی .

Comments are closed.