باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق لداخ سے شروع ہونے چین اور بھارت کے درمیان کشیدگی ختم نہ ہو سکی بلکہ اس میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے
امریکی تجزیہ کاروں کے مطابق ، چین نے بھارت کے متنازعہ شمالی سرحد پر اپنے لڑاکا طیارے دگنا کردیئے ہیں،
امریکی فضائیہ کے چائنا ایرو اسپیس اسٹڈیز انسٹی ٹیوٹ (سی اے ایس آئی) کے ایک اندازے کے مطابق ، 28 جولائی تک ، چین کے سنکیانگ علاقے کے شمال میں ، ہوتن ہوائی اڈے پر 36 ہوائی جہاز اور ہیلی کاپٹر موجود ہیں۔ اس میں 24 روسی ساختہ J-11 یا J-16 جنگی طیارے شامل ہیں۔ اس کے علاوہ ، اب چھ بڑے J-8 جنگی طیارے ، دو Y-8G ٹرانسپورٹ ، دو KJ-500 طیارے ، دو M-17 ہیلی کاپٹر ، علاوہ ازیں متعدد CH-4 ڈرون بھی موجود ہیں۔
چین اور بھارتی فوج کے مابین جون میں ہونے والی سرحدی جھڑپ سے قبل ، پیٹنس لبریشن آرمی ایئر فورس (پی ایل اے اے ایف) کے پاس ہوٹن میں صرف 12 فلانکرز اور کوئی معاون طیارہ نہیں تھا .
سی اے ایس آئی کے ریسرچ ڈائریکٹر راڈ لی کا کہنا ہے کہ رات میں کم از کم کچھ پروازیں ہو تی ہیں ، یہ طیارے صرف دکھانے کے لئے کھڑے نہیں کیے جاتے تاہم ، لگتا ہے کہ لداخ میں چینی فضائیہ دفاعی طور پر بھارتی طیاروں سے چینی زمینی فوج کی حفاظت کے لئے فضائی برتری حاصل کرچکی ہے اور ہندوستانی بحری پروازوں کو روکنے پر مرکوز ہے۔ اگرچہ چینی جنگجو بھارتی فضائیہ کو دبانے کے لئے بھارتی ہوائی اڈوں پر حملہ کرسکتے ہیں ،
چین اور بھارت کے مابین بھی لداخ کے حوالہ سے کشیدگی میں اضافہ ہی ہو رہا ہے، چین نے بھارتی کرنل سمیت 20 فوجیوں کو مار دیا تھا، بھارت چین کے معاملے پر خاموش رہا،کبھی دھمکیاں بھی دیتا رہا لیکن چین بھی بھارت کو منہ توڑ جواب دیتا رہا،چین نے گھس کر بھارتی زمین پر لداخ میں قبضہ کیا جس کو تاحال بھارت چھڑا نہیں سکا،
لداخ میں انڈیا اور چین میں سرحدی کشیدگی، سینئر صحافی مبشر لقمان نے کیا دی تجویز
یہ وہ لات ہے جو ایک چینی فوجی نے لداخ میں ایک بھارتی فوجی کو تحفہ میں دی
لداخ میں چین کے ہاتھوں شرمناک شکست پر جنرل بخشی نے ایک سائیڈ کی مونچھیں کٹوا دیں
"پلیز گو بیک چائنہ” بھارتی فوج کے ترلے، بینر اٹھا لیے
جنگ کی تیاری کرو، چینی صدر کا فوج کو حکم
چائنہ نے لداخ کے قریب اپنے ایئر بیس کو مزید پھیلانا شروع کر دیا،جنگی طیارے بھی پہنچا دیئے
لداخ پر پنگے بازی پر چائنہ نے بھارتی فوج کو رگڑ دیا مگر کشمیر پر ہم احتجاج سے آگے نہ بڑھ سکے
مودی سرکار کے عزائم پڑوسی ممالک کیلئے خطرہ بن چکے،وزیراعظم عمران خان
لداخ سے ذرائع کے مطابق گھس کر مارنے کی بھڑکیں مارنے والے بھارت کی آج کل بولتی بند ہے، اس کی وجہ سکم اور لداخ کی سرحد پر چینی فوج کی وہ نقل وحرکت ہے جس سے بھارتی فوج اور مودی سرکار کے ہوش اڑ گئے ہیں۔بھارتی میڈیا کے مطابق چینی افواج ڈربوک شیوک کی اہم شاہراہ سے صرف 255 کلومیٹر دور ہیں۔ بھارتی عسکری ذرائع کے حوالے سے دی گئی رپورٹ کے مطابق سرحد پر چینی افواج کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے
لداخ ،کشمیر تنازعہ پر ہم بھارت کے ساتھ ہیں، امریکہ کا دوٹوک اعلان