چینی کمپنی سائنوویک کی پاکستان میں سرمایہ کاری کی پیشکش آگئی

0
42

اسلام آباد: چینی کمپنی سائنوویک نے پاکستان میں سرمایہ کاری کرنے کا عندیہ دے دیا ، یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ اس چینی کمپنی نے بیماریوں کی تشخیص، بچاؤ اور علاج کیلئے جوائنٹ وینچر بنانے میں اظہار دلچسپی کردیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیرِ اعظم شہباز شریف سے سائنوویک کے وفد کی ملاقات ہوئی ، جس میں سائنوویک کی طرف سے پاکستان کو فراہم ویکسین پر شہباز شریف کو بریفنگ دی گئی۔

چینی کمپنی سائنوویک نے بیماریوں کی تشخیص، بچاؤ اور علاج کیلئے جوائنٹ وینچر بنانے میں اظہار دلچسپی کیا۔جس پر وزیراعظم نے چینی کمپنی کی طرف سے سرمایہ کاری کی پیشکش کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا پیشکش کےحوالے سے ہر قسم کا تعاون فراہم کریں گے۔

وزیرِ اعظم نے وفاقی وزیر صحت کو پیشکش سے متعلق فوری ٹاسک فورس بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا براہِ راست بیرونی سرمایہ کاری بڑھانا اولین ترجیحات میں شامل ہے۔

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پاکستان کوویڈ19کے دوران چینی تعاون کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔

سائنو فارم ویکسین کیسی ہے؟

سائنو فارم چین کی ایک سرکاری دوا ساز کمپنی ہے۔ یہ کمپنی کووڈ 19 سے بچاؤ کی دو ویکسین تیار کر رہی ہے۔ اس کی ویکسین بھی سائنوویک کی طرح ان ایکٹیویٹڈ ویکسین ہیں اور اسی طرح کام کرتی ہیں۔

سائنو فارم نے 30 ستمبر کو اعلان کیا تھا کہ اس کی ویکسین کے تیسرے مرحلے کے تجربات سے معلوم ہوا ہے کہ یہ 79 فیصد موثر ہے۔ تاہم یہ شرح فائزر اور موڈرنا کی تیارکردہ ویکسین سے کم ہے۔

Leave a reply