مزید دیکھیں

مقبول

چین کے نائب وزیر اعظم کی آرمی چیف سے ملاقات

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق چین کے نائب وزیراعظم ہی لیفنگ نے آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے ملاقات کی ہے جبکہ ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور اور دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ دونوں رہنماؤں نے تمام شعبوں میں دوطرفہ تعلقات کو مزید فروغ دینے اور مضبوط بنانے کی خواہش کا اعادہ کیا۔
https://twitter.com/ThePakDaily/status/1686056394670080000
خیال رہے کہ چین کے نائب وزیر اعظم ان دنوں اسلام آباد میں پاکستان کے دورہ پر ہیں اور سی پیک کی دس سالہ تقریبات کے سلسلے میں اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سی پیک دونوں ممالک کے درمیان ایک اہم منصوبہ ہے، سی پیک سے خطے میں سماجی ترقی کا آغاز ہوا، سی پیک ہمارے بیلٹ اینڈ روڈ منصوبے کا حصہ ہے۔چین کے نائب وزیراعظم نے کہا کہ سی پیک پاکستان اور چین کے درمیان دوستی کے نئے دور کا آغاز ہے، پاک چین دوستی ہمالیہ سے بلند اور سمندر سے گہری ہے، دونوں ممالک کے درمیان تاریخی دوستانہ تعلقات ہیں۔انہوں ںے مزید کہا کہ سی پیک کی دس سالہ تقریبات میں شرکت کرنے پر خوشی محسوس کررہا ہوں۔

مزید یہ بھی پڑھیں؛
بلوچستان میں ” باپ” کا کردار بدستور اہم رہے گا
چین میں پاکستانی آموں کی نمائش اگست کے تیسرے ہفتے میں
اسٹیٹ بینک کا شرح سود22 فیصد پر برقرار رکھنے کا فیصلہ
باجوڑ، خار میں دہشت گردی،سی پیک کی دس سالہ تقریبات سادگی سے منانے کا فیصلہ

علاوہ ازیں اس سے قبل چین کے نائب وزیراعظم نے صدر مملکت اور وزیر اعظم سے بھی ملاقات کی جس میں دونوں ملکوں کے تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا اور آئیندہ کا لائحہ عمل بھی زیر بحث لایا گیا جبکہ پاک چین دوستی کو سراہا گیا اور دونوں ممالک نے ایک دوسرے کے ساتھ تعاون کو جاری رکھنے کا عزم کیا.

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
آن لائن ایڈیٹر، اسلام آباد Follow @MalikRamzanIsra