چینی صدر کی آمد کے منتظر ہیں، وزیر اعظم عمران خان

0
121

چینی صدر کی آمد کے منتظر ہیں، وزیر اعظم عمران خان

باغی ٹی وی : وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ معاشی ترقی اور غربت کے خاتمے کے لیے چین کے تجربات سے استفادہ کیا جا سکتا ہے۔

انہوں نے یہ بات پاکستان میں چین کے سفیر یاؤ جنگ سے ملاقات کے دوران کہی جنہوں نے ان سے الوداعی ملاقات کی۔

وزیراعظم عمران خان نے چین کے سفیر یاؤ جنگ کی جانب سے دوطرفہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنےکی کاوش کی تعریف کی اور کہا کہ انہی کے دور میں سی پیک دوسرے مرحلے میں داخل ہوا۔

وزیراعظم عمران خان نے چین کے سفیر سے کہا کہ پاکستان کےعوام چین کےصدر شی جن پنگ کے دورہ پاکستان کے منتظر ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ چینی قیادت نے اپنےعوام کی معاشی خوشحالی کے لیے مثالی کردارادا کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سی پیک کے دوسرے مرحلے میں زراعت، صنعت اور سماجی و اقتصادی ترقی پر توجہ مرکوز ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ سی پیک علاقائی ترقی و خوشحالی میں کلیدی کردار ادا کرے گا۔

چین کے سفیریاؤ جنگ نے دو طرفہ تعلقات کے فروغ کے لیے وزیراعظم کے قائدانہ کردار پر اظہار تشکر کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ چینی قیادت کی طرف سے وزیراعظم عمران خان کے کردارکواعلیٰ سطح پر سراہا گیا ہے۔

Leave a reply