اپر چترال : سیلاب نے تباہی مچادی،یارخون اوردیگرکئی علاقوں کا زمینی رابطہ منقطع

شاہی داس ایمرجنسی پل زمین بوس ہو گیاہے ,یارخون کا رابطہ مکمل طور پر ٹوٹ گیا۔ شندور، لاس پور، سور لاسپور وغیرہ جانے وال راستہ بند۔

چترال ،باغی ٹی وی (نامہ نگار گل حماد فاروقی کی رپورٹ)سیلاب نے تباہی مچادی،یارخون اوردیگرکئی علاقوں کا زمینی رابطہ منقطع
شاہی داس ایمرجنسی پل زمین بوس ہو گیاہے ۔ چتو غونی نالہ جو پیر کے گھر کے پاس ہے اسے عام طور پر پیر نالہ کہتا ہے اس نالے میں بھی شدید طغیانی آئی ہوئی ہے ۔ سیلاب کا پانی اتنی تیزی سے بہہ رہا ہے کہ اس نالے کو سو فٹ گہرا کردیا۔

گشت کی جانب سے بھِی سیلاب آرہا ہے۔ ہرچین والے پل کو بھی نقصان پہنچا یا ہے۔ دولت حسین نامی ایک سماجی کارکن نے ہمارے نمائندے سے فون پر بات کرتے ہوئے بتایا کہ اس علاقے میں بلڈوزر کھڑا ہے کام نہیں کرتا،چاروں نالوں میں سیلاب نے تباہی مچادی ہے۔ انہوںے نے مزید بتایا کہ شندور پولو تہوار کیلیے جو صوبائی محکمہ سیاحت نے کروڑوں روپے کا فنڈ دیا تھا اس میں سے چترال سکاؤٹس جو پیرا ملٹری فورسز ہے انہوں نے شاہی داس نالے میں ایک عارضی لوہے کا پل لگایا تھا جو صرف مٹی کے اوپر رکھا گیا تھا اور ناقص کام اور کارکردگی کی وجہ سے وہ پل مکمل طور زمین بوس ہوگیا۔

دولت حسین کے مطابق اس وقت ان نالوں میں سیلاب کی وجہ سے علاقے کو شید خطرہ لاحق ہے۔ شاہی داس،پیر نالہ، چتور غونی .شاہی داس سے بائی پاس روڈ پر گشت نالہ میں بھی سیلاب،ہرچین نالے میں بھی پانی زیادہ ہوگیا۔انہوں نے کہا کہ ناقص کام کی وجہ سے شاہی داس پل مکمل طور پر زمین بوس ہوگیا اور اب اس کی وجہ سے ضلع اپر چترال کے ہزاروں لوگوں کا زمینی رابطہ منقطع ہوچکا ہے لوگ پہاڑوں کے اوپر سے سفر کرنے پر مجبور ہیں۔ اگر صورت حال یہ رہی تو یہاں کے لوگ بھوک و پیاس اور فاقہ کشی کا بھِی شکار ہوسکتے ہیں۔

Leave a reply