انٹرنیشنل کرکٹ کونسل چمپئینز ٹرافی کے گروپ میچز کیلیے میچ آفیشلز کا اعلان کر دیا۔
پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پہلے میچ میں ریچرڈ کیٹل برو اور شرف الدولہ ابن شاہد فیلڈ امپائر مقرر کئے گئے۔ جول ولسن ٹی وی امپائر اور انڈریو پائیکرافٹ میچ ریفری ہوں گے۔پاک بھارت میچ میں پال رائفل اور ریچرڈ النگورتھ آن فیلڈ امپائر مقرر کئے گئے جب کہ مائیکل گاف ٹی وی امپائر اور ڈیوڈ بون میچ ریفری کے فرائض سرانجام دیں گے۔پاک بنگلہ دیش ٹاکرے کے لیے مائیکل گاف اور اینڈرین ہولڈسٹوک آن فیلڈ امپائرنگ کے فرائض سرانجام دیں گے۔ پال رائفل ٹی وی امپائر جب کہ ڈیوڈ بون میچ ریفری تعینات کیے گئے ہیں۔
یاد رہے کہ میگا ایونٹ 19 فروری سے کراچی میں شروع ہوگا جو9مارچ تک جاری رہے گا،چیمپئنز ٹرافی میں 8ممالک کے درمیان 15میچز کھیلے جائیں گے۔گروپ اے میں پاکستان، بھارت،نیوزی لینڈ ،بنگلہ دیش شامل ہیں جبکہ گروپ بی جنوبی افریقا،آسٹریلیا،افغانستان اور انگلینڈ پر مشتمل ہے۔
افتتاحی میچ 19فروری کو پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان کراچی میں ہوگا،پاک بھارت میچ 23فروری کو دبئی میں ہوگا،پاکستان گروپ کا تیسرا میچ 27فروری کو راولپنڈی میں کھیلے گا۔چیمپئنز ٹرافی کے میچ کراچی، لاہور،راولپنڈی اور دبئی میں ہوں گے،چمپئینز ٹرافی کے میچز کا انعقاد پارٹنر شپ فارمولا کے تحت پاکستان اور دبئی میں ہوگا۔چیمپئنز ٹرافی کےسیمی فائنل4اور5مارچ کو کھیلے جائیں گے، فائنل9مارچ کو ہوگا،آئی سی سی کے مطابق اگر بھارت فائنل میں نہ پہنچا تو فیصلہ کن معرکہ لاہور میں ہوگا۔
کراچی والوں نے ہیوی ٹریفک کے خلاف ازخود محاذ سنبھال لیا
اسرائیل کی معاہدے کی خلاف ورزیاں ، حماس نے یرغمالیوں کی رہائی روک دی
انسٹاگرام پر پرانے فیچر واپس آنے شروع
پاکستان میں دہشتگردی بیرونی سازش کے تحت کروائی جا رہی ہے، وزیراعلی سندھ