چوھدری نثار کی انٹری، اہم شخصیت سے رابطہ کر لیا
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سابق وفاقی وزیر داخلہ چوھدری نثارنے اہم شخصیت سے رابطہ کیا ہے
اطلاعات کے بعد سابق وفاقی وزیر داخلہ چوھدری نثارنے مسلم لیگ ق کے رہنما اور سپیکر پنجاب اسمبلی چوھدری پرویز الہیٰ سے رابطہ کیا ہے اور ق لیگ کے سربراہ چودھری شجاعت حسین کی عیادت کی ہے
چودھری نثار نے سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین کی صحتیابی کے لئے دعا بھی کی ہے، اس موقع پر چوھدری پرویز الہیٰ کا ٹیلیفونک گفتگو میں کہنا تھا کہ اب چوھدری شجاعت کی طبیعت بہتر ہے انہوں نے فون کرنے اور عیادت کرنے پر چوھدری نثار کا شکریہ ادا کیا
مسلم لیگ ق کے صدر چوہدری شجاعت حسین کو طبعیت ناساز ہونے کے باعث سروسز اسپتال لایا گیا جہاں چار روز سے چوہدری شجاعت کو وی آئی پی روم ون میں طبی امداد مہیا کی جارہی ہیں ،4رکنی میڈیکل بورڈ روزانہ کی بنیاد پر چوہدری شجاعت کا چیک اپ کرتا ہے ۔
ڈاکٹرز کے مطابق میڈیکل بورڈ نے چیک اپ کرلیا ہے، جس کے بعد چوہدری شجاعت کو سینے میں بلغم کے باعث دوبارہ ایکسرے تجویز کیا گیا ہے۔ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ سانس کی نالی سے تو ریشہ نکال دیا گیا ہے مگر نمونیا کی وجہ سے انفیکشن بھی ہوا ہے، اس لئے چند روز اسپتال میں رکھ کر مکمل معائنہ کیا جارہا ہے تاہم ان کی حالت بہت بہتر ہے۔
مریم نواز کی چودھری شجاعت حسین کی صحتیابی کے لئے دعا
چوھدری شجاعت حسین کے کرونا ٹیسٹ کی رپورٹ آ گئی
انتہائی اہم شخصیت سے ملاقات کے لئے وزیراعظم کا دورہ لاہور شیڈول
چودھری شجاعت کا کرونا ٹیسٹ،ڈاکٹرز نے اہم فیصلہ کر لیا
چودھری شجاعت کا کرونا ٹیسٹ،ڈاکٹرز نے اہم فیصلہ کر لیا
انتہائی اہم شخصیت کی طبیعت خراب، ہسپتال منتقل، وزیراعلیٰ پنجاب،یاسمین راشد بھی ہسپتال پہنچ گئے
سمز کے پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر امجد کا کہنا ہے کہ چودھری شجاعت کو ابھی لیکوڈ نہیں دے رہے تاکہ سانس کی نالی میں نہ جائے، چودھری شجاعت کو پانی منہ سے نہیں پلا رہے، ڈرپ سے دے رہے ہیں، چودھری شجاعت کی آواز کمرے سے باہر تک آرہی تھی انکا لیول بہت بہتر ہے، چودھری شجاعت کے چیسٹ میں بلغم کی مقدار میں کمی ہوئی ہے
ن لیگ والےمجھے ٹرول کرنے کی زحمت نہ کریں، ماروی میمن نے ایسا کیوں کہا؟
چودھری نثار نے درباری پن کے مقابلے میں عزت کو ترجیح دی، ماروی میمن
چاہتا تو آج بھی گاڑی پر وزارت کا جھنڈا لہرا سکتا تھا، جانیے چوہدری نثار نے ایسا کیوں کہا؟
واضح رہے کہ چودھری نثار کے مقابلے میں غلام سرور خان نے الیکشن لڑا تھا اور چوھدری نثار کو شکست ہوئی تھی ، چودھری نثار پنجاب اسمبلی کا الیکشن جیتے لیکن انہوں نے حلف نہیں اٹھایا جس کی وجہ سے سپیکر پنجاب اسمبلی نے ان کی رکنیت معطل کی ہوئی ہے، چوھدری نثار مسلم لیگ ن میں مریم نواز کو آگے لانے اور اسے لیڈر بنانے کے خلاف تھے ،مریم نواز کے فیصلوں کی وجہ سے چودھری نثار نے ن لیگ چھوڑی.
چوھدری شجاعت کو پانی ڈرپ سے کیوں پلایا جا رہا ہے؟ ڈاکٹر نے بتا دیا، اہم شخصیات نے کی عیادت