آسٹریائی چورچاکلیٹ چوری کرنے کے ماہر، ایک کروڑ کا ٹیکہ لگا گئے
ویانا :دنیا میں چوری کے بھی مختلف انداز ہیں، پاکستان میں چورقوم کا پیسہ لوٹ کرراہ فرار اختیار کرتے ہیں تویورپ میں بعض اوقات معاملہ اس کے برعکس ہوتا ہے، اطلاعات کے مطابق آسٹریا میں چور چاکلیٹ فیکڑی کے عملے کو بےوقوف بناکر لاکھوں روپے کی چاکلیٹ لےکر فرار ہوگیا۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق چوری کی انوکھی واردات یورپی یونین کے رکن ملک آسٹریا میں پیش آئی.
ہندووں کاعقیدہ :19 انگوٹھوں والی خاتون کوچڑیل قراردیا گیا ،سخت خوف وہراس
آسٹریا میں ایک چور نے چکلیٹ فیکٹری سے ماہرانہ صلاحتیوں کا استمعال کرتے ہوئے 20 ٹن چاکلیٹ ٹرک میں بھر کر فرار ہوگیا۔فیکٹری انتظامیہ نے پولیس کو بتایا کہ چوری ہونے والی چاکلیٹ کی مالیت 50 ہزار یورو (پاکستانی روپے میں مالیت ساڑھے 85 لاکھ روپے تقریباً) تھی۔فیکٹری حکام کا کہنا تھا کہ چوری ہونے والی چاکلیٹ کو بیلجیئم بھیجنا تھا جس کےلیے ہنگری کے ایک ادارے سے معاہدہ ہوا تھا۔
مجھے معاشی ٹیم پرفخرہے،بڑی محنت ،خلوص اورحکمت عملی سے کام کررہی ہے ،وزیراعظم عمران…
فیکٹری حکام کے مطابق ہنگری کی کمپنی نے چیک ریپبلک کی کمپنی کو یہ ٹھیکا دے دیا اور جب چیک ریپبلک کا ٹرک آیا تو ہم نے اس میں چاکلیٹ لوڈ کردی لیکن وہ چیک ریپبلک کی کمپنی کا ٹرک نہیں تھا۔آسٹرین پولیس کا کہنا ہے کہ چور نے فیکٹری حکام کو جعلی دستاویزات دکھا کر کہا وہ چیک ریپبلک کی کمپنی کا ملازم ہے تاہم ابتدائی تفتیش سے معلوم ہوا ہے کہ ٹرک اور اس کی نمبر پلیٹ چوری کی تھی اور ڈرائیور بھی مذکورہ کمپنی کا ملازم نہیں تھا۔