چوہدری برادران سے راولپنڈی کے ضلعی صدر  اور دیگر  ذمہ داران  کی ملاقات
باغی ٹی وی :چودھری شجاعت حسین اور چودھری پرویزالٰہی سے ضلعی صدر راولپنڈی زبیر احمد خان اور فیاض تبسم کی ملاقات، ملاقات میں چودھری سالک حسین بھی موجود تھے
چودھری شجاعت حسین اور پرویزالٰہی  نے کہا کہ کورونا سے متاثرہ مریضوں کو تنہا نہیں چھوڑنا صحت یابی تک خیال رکھا جائے:
چودھری پرویزالٰہی  نے کہا کہ بلدیاتی الیکشن کی تیاریاں شروع کریں تنظیم سازی جلد مکمل کریں اور کارکنوں کو متحرک کریں:
چودھری شجاعت حسین  نے کہا کہ سینی ٹائزرز، ماسک، راشن اور امدادی رقم متاثرہ خاندانوں میں تقسیم کیا جاتا رہے گا:
ملاقات میں مسلم لیگ ہاؤس راولپنڈی کو ریلیف سنٹر برقرار رکھنے کیلئے لائحہ عمل مرتب کیا گیا  راولپنڈی ڈویژن میں کورونا سے متاثر خاندانوں میں امدادی رقم اور رمضان المبارک کے دوران مستحق خاندانوں میں راشن تقسیم کرنے کے حوالے سے تفصیلی رپورٹ  پیش کی گئی








