ڈیرہ بگٹی : ڈیرہ بگٹی میں ہیضے کی وباء سے درجنوں ہلاکتیں:وزیراعظم کا نوٹس،اطلاعات کے مطابق بلوچستان میں‌ ہیضے کی وبا بڑی تیزی سے پھوٹ رہی ہے اور اب تک کی اطلاعات کے مطابق سب سے زیادہ ہلاکتیں ڈیرہ بگٹی میں ہوئیں جہاں درجنوں افراد ہلاک ہوچکے ہیں ،

ادھر وزیراعظم شہبازشریف نے ڈیرہ بگٹی میں ہونے والی ہلاکتوں پر نوٹس لےلیا ہے ،

بتایا گیا ہے کہ ڈیرہ بگٹی کے علاقے پیرکوہ ہیضے کی وبا سے اب تک 12 بچوں سمیت 23افراد کی ہلاکتیں ہوئی ہیں،قبائلی رہنما وڈیرہ قادر بگٹی کے مطابق پیرکوہ ہیضے کی وبا سے ہلاکتیں زیادہ ہوسکتی ہیں،اس پر خبردار نیوز نے جب ڈیرہ بگٹی کے ضلعی آفیسر اعظم بگٹی سے رابطہ کیا تو انہوں نے ہیضے یا

اور کہا کہ اس سلسلے میں ہم نے ڈاکٹروں کی ٹیم کے لیے صوبائی حکومت کو لیٹر لکھا ہے،ڈی ایچ او نے کہا کہ بیماری کی ایک بڑی وجہ پینے کی صاف پانی کی عدم دستیابی ہے جس کے باعث اب تک 1500 سے زیادہ افراد متاثر ہوچکے ہیں جن میں زیادہ ترخواتین اور بچے ہیں

انہوں نے پیرکوہ عوام فوری طور پر ادویات کے ساتھ ساتھ پینے کی صاف پانی کی فراہمی کامطالبہ کیا بقول انکے جب تک صاف پانی کا انتظام نہیں کیا جاے گا اس وقت تک اس وباء پر قابو پانا ممکن نہیں ہے

دوسری جانب علاقے کے عوام نے وزیراعظم شہباز شیریف سے ایمرجنسی میں ڈاکٹروں ٹیم صاف پانی،خوارک کی اپیل ہوے پیرکوہ زیر زمین پانی ناہونے اور ضلعی انتظامیہ کی غیرفال ہونے پر نوٹس لینے کا بھی مطالبہ کیا ہے

دوسری جانب مقامی صحافی امام بگٹی نے خبردار نیوز کو بتایا ضلع ڈیرہ بگٹی کے سب تحصیل پیرکوہ گئیس فیلڈ میں گرمیاں شروع ہوتے ہی پانی کا بحران پیدا ہوگیا،بگٹی سمیت بلوچستان کے اکثرعلاقوں میں پینے کا صاف پانی دستیاب نہیں

زیر زمین پانی نا ہونے کڑوا پانی پینے سے اس وقت تین ہزار کےقریب لوگ ہیضے کے وباء کا شکار ہیں،سرکاری ہسپتالوں دوائیوں کی عدمدستیابی محکمہ صحت غیرفال ضلعی انتظامیہ ہر صبح فوٹوسشن کے بعدغائب ہوجاتی ہے

دور جدید میں بھی لوگ گدھوں کا لاڈ کر پانی دور دراز سے لانے پر مجبور ہیں عوام نے وزیراعظم شہبازشریف سے مدت کی اپیل کی پیرکوہ کو افتزدہ کرار دے کر فوری طور پر صاف پانی محکمہ ہیلتھ کو فعال کیاجائے

Shares: