اجزاء:
چھوہارے 1 پاؤ
دودھ آدھا کلو
چینی 75 گرام
چھوٹی الائچی 6 عدد
گھی 125 گرم
کیوڑہ 2 کھانے کے چمچ
بادام 6 عدد

ترکیب:
چھوہارے دھوکر گٹھلی نکال لیں اور چھری سے چھوٹے چھوٹے ٹکڑے کر لیں دودھ میں گھنٹہ ڈیڑھ بھگو کر رکھ دیں اب چھوہاروں کو اسی دودھ میں جس میں بھگوئے تھے پکا لیں جب دودھ خشک ہو جائے تو چھوہاروں کو چوپر میں باریک پیس لیں اب کڑاہی میں گھی گرم کریں اور اس میں الائچی ڈال دیں تھوڑی دیر بعد چھوہارے ڈال کر بھونیں پھر چینی ڈال دیں چینی کا پانی خشک ہوجائے تو کیوڑا ڈال کر آنچ بند کر دیں اور کسی باؤل میں ڈال کر با دام چھڑک دیں چھوہاروں کا مزے دار حلوہ تیار ہے

Shares: