باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق چوری کے الزام میں بارہ سالہ بچے کو مار مار کر لہولہان کرنے والے مجرم چوبیس گھنٹے گزرنے کے بعد بھی گرفتار نہ ہوسکے
واقعہ پنجاب کے علاقہ دنیا پور میں پیش آیا جہاں درندہ صفت انسان چوہدری خالق شمیم نے معصوم بارہ سالہ ریحان والد محمدرمضان کو ہنٹر اور کیل نما ڈنڈہ جس پر لوہے کی کیل گلے ہوئے تھے اس سے تشدد کیا
https://twitter.com/Yousafdxb/status/1265210876401012742?s=08
دوران تشدد بچہ چیختا چلاتا رہا اور معافیاں مانگتا رہا لیکن ملزم کو ترس نہ آیا، ملزم نے 12 سالہ بچے پر الزام عائد کیا ہے کہ اس بچے نے بارہ ہزار روپے چرائے ہیں
اس افسوسناک واقعہ کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے ملزم کی گرفتاری کے لئے ریڈ کیے جا رہے ہیں جلد ملزم کو گرفتار کر لیا جائے گا. pic.twitter.com/OyNVGf10ec
— Punjab Police Official (@OfficialDPRPP) May 26, 2020
دوسری جانب پنجاب پولیس کا کہنا ہے کہ اس افسوسناک واقعہ کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے ملزم کی گرفتاری کے لئے ریڈ کیے جا رہے ہیں جلد ملزم کو گرفتار کر لیا جائے گا.
ملزموں کی عدم گرفتاری پر لواحقین نے احتجاج کرتے ہوئے کہا ہے کہ پولیس ہمیں انصاف دلوائے اور ملزموں کو گرفتار کرے، شہریوں کا کہنا تھا کہ اگر بچے نے چوری کی تھی تو اس کو قانون کے حوالے کرنا چاہئے تھا، بچے پر بہیمانہ تشدد کیا گیا اسلئے ملزم کو فوری گرفتار کر کے سز دی جائے.








