پیٹرولیم کے حوالے سے عوام کے لیے ایک اور خوشخبری

0
48

پیٹرولیم کے حوالے سے عوام کے لیے ایک اور خوشخبری

باغی ٹی وی : ایک بار پھر مہنگائی کے چکی میں پسے ہوئے عوام کے لیے خوشخبری ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قمیتوں میں مزید کمی ہونے کا امکان ہے۔

آئندہ ماہ سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں مزید دس روپے فی لیٹر تک سستی ہوسکتی ہیں۔

اطلاعات ہیں کہ پیٹرول کی قیمت میں پانچ سے دس روپے کمی متوقع ہے جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے تک کمی کا امکان ہے۔ حکومت کی جانب فی الحال اس کے متعلق کوئی بیان جاری نہیں ہوا۔

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کیلئے اوئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی(اوگرا) کی جانب سے تجاویز کے ساتھ سمری وزارت خزانہ کو ارسال کی جاتی ہے۔ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کا حتمی فیصلہ وزیراعظم کی زیرصدارت ہونے والے کابینہ اجلاس میں کیا جاتا ہے جس کا اطلاق آئندہ ماہ کی پہلی تاریخ سے ہوتا ہے۔

حکومت نے مئی کیلئے تیل کی قیمتوں میں 15 سے 30 روپے کمی کی تھی۔ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 27 روپے فی لٹر کمی کی گئی تھی جس کے بعد اس کی نئی قیمت 80 روپے 25 پیسے فی لیٹر ہوگئی تھی.
واضح رہے کہ دنیا بھر میں‌ خام تیل کی قمتیں تاریخی سطح پر کم کی ہو گئی تھیں. جس سے سے پہلے بھی کمی کی تھی ناقدین نے اس کمی کو بہت کم بتایا تھا کہ اس سلسلے میں حکومت مزید اقدام کرنے جا رہی ہے .

Leave a reply