کرس گیل کی ریٹائرمنٹ پر شاہد آفریدی کا خراج تحسین

ویسٹ انڈیز کے مایہ ناز بلے باز کرس گیل اور آل راؤنڈر ڈیوائن براؤ نے آسٹریلیا کے خلاف اپنا آخری ٹی ٹوئنٹی میچ کھیل کر کرکٹ کے میدانوں کو الوداع کہہ دیا ہے –

باغی ٹی وی : جہاں دنیائے کرکٹ کے معروف بلے باز کرس گیل کو دنیا بھر سے ان کے مداح انہیں خراج تحسین پیش کر رہے ہیں وہیں سابق پاکستانی کپتان پاکستانی سابق کرکٹر شاہد آفریدی نے بھی باز کرس گیل کو ریٹائرمنٹ پر خراج تحسین پیش کیا ہے۔


تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئےشاہد آفریدی نے ویسٹ انڈیز کے سٹار بلے باز کرس گیل کو انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرڈ ہونے پر خراج تحسین پیش کیا۔

شاہد آفریدی نے کرس گیل کو شاندار کریئر پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ آپ نے پوری دنیا میں نئی نسل کے کھلاڑیوں کو بہت متاثر کیا علاوہ ازیں اپنی ٹوئٹ میں شاہد آفریدی نے کرس گیل کے لیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔


واضح رہے کرس گیل اور ڈیوائن براؤ نے ویسٹ انڈیز کی جانب سے اپنا آخری ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے آخری میچ میں آسٹریلیا کےخلاف کھیلا۔

Comments are closed.