کراچی : ڈی ایم سی کورنگی کی جانب سے کرسمس پر مسیحی بستیوں اور گرجا گھروں پر مثالی بلدیاتی انتظامات ،مسیحی رہنمائوں اور عوام کو انتظامات پر ایڈمنسٹریٹر اور میونسپل کمشنر DMC کورنگی سے اظہار تشکر ،ضلع کورنگی کی حدود میں شاہ فیصل ،ملیر ماڈل ،کورنگی اور لانڈھی کے گرجا گھروں اور مسیحی آبادیوں میں کرسمس کے موقع پر صفائی وستھرائی ،روشنی کے انتظامات کی بہتری کے حوالے سے انتظامات منتظمین کی باہمی مشاورت کے ساتھ انجام دیا گیا ۔
ایڈمنسٹریٹر ڈی ایم سی کورنگی ساجدہ قاضی نے میونسپل کمشنر ارشاد احمد کے ہمراہ ضلع کورنگی کا تفصیلی دورہ کرکے گرجا گھروں کے اطراف ڈی ایم سی کورنگی کی جانب سے کرسمس کے حوالے سے جاری انتظامات کا معائنہ کیا اس موقع پر ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز سلیم رضا ،XENایم اینڈ ای جاوید بھائیو ،ڈائریکٹر انفارمیشن ایاز محمد خان اور دیگر بھی موجود تھے ،ایڈمنسٹریٹر ساجدہ قاضی نے مسیحی رہنمائوں سے ملاقات کی اور اُن سے انتظامات پر تبادلہ خیال کیا اس موقع پر مسیحی رہنمائوں اور عوام نے ڈی ایم سی کورنگی کی جانب سے انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا ۔