مسلم باغ کو خدا اوندی کے عطا کر دہ ہائی گریڈ کرومائیٹ کی مانگ پوری دنیا میں ہے
چونکہ یہ عنصر اسلحہ سازی، جہاز سازی، ادویات اور لوہا سازی میں بھی بکثرت استعمال میں لایا جاتا ہے۔
ابھرتی ہوئی معیشت اور عالمی منڈی میں تیزی سے پیشرفت کرنے والاچین کرومائیٹ کا سب سے بڑا خریدار ہے۔ وہاں ہزاروں فیکٹریوں میں یہ استعمال میں لایا جارہا ہے ۔
کرومائٹ سے مالامال مسلم باغ زراعت اور فروٹ کی پیداوار میں بھی خاصا مقبول ہے۔
زرعی پیداوار گندم مکئ اور زہرہ اہم فصلیں ہیں اور پھلوں کے حوالے سے مسلم باغ اچھی شہرت رکھتا ہے
یہاں انگور سیب انار خرمانی انجیر ، الوچہ اور آڑو وافر مقدار میں پیدا ہوتا ہے۔
آب پاشی کے قدرتی ذرائع بارش اور برف ہیں ٹیوب ویلوں کے علاوء مسلم باغ میں کاریز، بند اور چشموں کے روایتی طریقوں سے بھی کھیتوں اور باغوں کو سیراب کیا جاتا ہے۔
تحصیل مسلم باغ کے شمال میں افغانستان جنوب میں لورالائی و زیارت مشرق میں ضلع قلعہ سیف اللہ اور مغرب میں ضلع پشیں واقع ہیں۔
مسلم باغ کا زیادہ تر علاقہ پہاڑی ہے۔ اس میں کوہ توبہ کاکڑی اور اس کی شاخیں پھیلی ہوئی ہیں۔ کوہ کند اور کوہ سرغنڈ اہم پہاڑ ہیں۔
کوہ کند کے بارے میں مشہور ہے کہ اگر مطلع صاف ہو تو پہاڑ کی چوٹی سے قندھار شہر (افغانستان) نظر ا سکتا ہے۔
جنوبی ایشیاء کا اونچا ترین ریلوے اسٹیشن بھی مسلم باغ( کان مہترزئی ) میں واقع ہے

موسم سرما میں زیادہ سردی پڑتی ہے
مسلم باغ اور کان مہترزئی میں کئی کئی فٹ برف پڑتی ہے۔ جس سے نیشنل ہائے روڈ بند بند ہو جاتا ہے اور مسلم باغ کا زمینی رابطہ صوبائی دارلحکومت کوئٹہ سے منقطع ہو جاتا ہے درجۂ حرارت صفر سینٹی گریڈ سے منفی 16 تک نیچےگرجاتا ہے۔
موسم بہار میں یہاں کا موسم انتہائی خوش گوار ہوتا ہے۔ باغات ہرے بھرے ہوتے ہیں۔ موسم گرما میں گرمی بڑھ جاتی ہے۔ درجۂ حرارت 40 سینٹی گریڈ تک پہنچ جاتا ہے۔ تاہم راتیں ٹھنڈی ہوتی ہیں۔
کرومائٹ کی کانکنی سے لے کر اسے چین اور یورپی ممالک کی عالمی منڈیوں تک پہنچانے میں یہاں کے ہزاروں افراد شریک ہوتے ہیں۔ ان میں مقامی اور غیر مقامی دونوں شامل ہیں۔
مقامی مارکیٹ جہاں پر کرومائٹ کے ٹرک
خالی اور لوڈ کیے جاتے ہیں یہاں کے مقامی لوگ اُسے ڈمّان (منڈی) کہتے ہیں۔
ڈمّان میں اربوں روپے کا کرومائٹ پڑا رہتا ہے۔ یہاں پر اس کی پرسنٹیج کی شرح اور قیمتوں کا تعین ہوتا رہتا ہے۔ یہاں کی مارکیٹ ساکت نہیں رہتی اُتار چڑھاؤ جاری رہتا ہے۔ کرومائٹ کی تجارت کیلیے یہاں ٹن کا پیمانہ استعمال ہوتا ہے۔ کرومائٹ کی اوسط قیمت فی ٹن اجکل45000 تا 52000 ( ہائی گریڈ 52%)روپے ہیں۔ تاجر منڈی میں ایک دوسرے سے خرید و فروخت کے عمل سے گزار کر متعلقہ کرومائٹ شہر کراچی میں موجود گوداموں تک پہنچاتے ہیں، جہاں سے یہ کرومائٹ چین اور یورپی ممالک کی منڈیوں میں پہنچتا ہے۔
جاری۔۔۔۔۔

ٹویٹر ہینڈل :@chalakiyan

Shares: