سی آئی اے کی کارروائی ،منشیات اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی

0
35

سی آئی اے کی کارروائی ،حب سے کراچی منشیات اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا کر رکشہ سے 10 کلو اور 200 گرام اعلی کوالٹی کو چرس برآمد کرکے ایک اسمگلر کوگرفتار کرلیا ، تفصیلات کے مطابق ایس ایس لسبیلہ طارق الٰہی مستوئی کی ہدایت پر اور ایڈیشنل ایس پی لسبیلہ کپیٹن ( ر) صدام حسین خاصخیلی ، ڈی ایس پی CIA ملک عبدالستار رونجھو کی زیرنگرانی انچارج سی آئی قادر شیخ نے کاروائی کرکے حب سے کراچی منشیات کی اسمگل کی کوشش ناکام بنادی۔
اس حوالے سے ایڈیشنل ایس پی لسبیلہ کپیٹن (ر) صدام حسین خاصخیلی ، ڈی ایس پی CIA ملک عبدالستار رونجھو نے پریس بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ خفیہ اطلاع ملی تھی کہ حب سے کراچی منشیات اسمگل کی جارہی ہے جس پر انچارج سی آئی اے حب قادر شیخ نے حب کے خارجی راستوں پر کڑی نگرانی کے دوران تلاشی پر ایک رکشہ میں کمال ہوشیاری سے خصوصی طور پر بنائے گئے خفیہ خانوں سے 10 کلو اعلی 200 گرام اعلیٰ کوالٹی کی چرس برآمد کرکے منشیات اسمگلر شاہ رخ ولد نصراللہ کو گرفتار کرلیا، مقدمہ درج کرکے مزید تفتش شروع کردی۔ابتدائی معلومات کے مطابق ملزم کا تعلق بین الصوبائی گروہ سے بتایا جاتا ہے.

Leave a reply