سگریٹ نوشی کرتے ہوئے تصویر شئیر کرنے پر فہد مصطفی کو شدید تنقید کا سامنا

اداکار اور مقبول ٹی وی شو جیتو پاکستان کے میزبان فہد مصطفی کو سگریٹ نوشی کرتے ہوئے تصویر شیئر کرنے پر سوشل میڈیا پر شدید تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق فہد مصطفی کو سگریٹ نوشی کرتے ہوئے تصویر شیئر کرنے پر سوشل میڈیا پر شدید تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے

فہد مصطفی نے سوشل میڈیا ویب سائٹ انسٹاگرام اکاؤنٹ پر سگریٹ پیتے ہوئے اپنی ایک تصویر شیئر کی اور کیپشن میں لکھا کہ ہنزہ کی ٹھنڈ اور ہم

لیکن اب فہد مصطفی کو سگریٹ نوشی کرتے ہوئے تصویر شیئر کرنے پر سوشل میڈیا پر شدید تنقید کا نشانہ بنایا جارہاہے

View this post on Instagram

#Hunza thand aur hum 😎

A post shared by Fahad Mustafa (@mustafafahad26) on


اداکار یاسر حسین نے لکھا فہد مصطفی آپ پاکستان کے سپر اسٹار ہیں اسموکنگ کو پروموٹ نہ کریں اور ساتھ ہی مزاحیہ انداز میں کہا کہ آپ اچھے لگ رہے ہیں دل کر رہا ہے میں سوٹا نہیں لگاتا لیکن آپ کو دیکھ کر دل کر رہا ہے

یاسر حسین کے علاوہ دیگر صارفین نے بھی سگریٹ نوشی کو پروموٹ کرنے پر فہد مصطفی کو آڑے ہاتھوں لیا

عافیہ بلاگ نامی اکاؤنٹ سے لکھا گیا فہد مصطفی آپ اچھے لگ رہے ہیں لیکن مہربانی کرکے سگریٹ کو گلیمرائز نہ کریں

ثمرین منصور نامی خاتون نے فہد مصطفی کو مشورہ دیا کہ اسموکنگ اچھی عادت نہیں ہے جبکہ رابی گل نامی صارف نے لکھا کہ سماکنگ نہیں کرنی چاہئے

ہانیہ عامر نے لکھا کہ بھائی اسموکنگ اچھی عادت نہیں ہے جبکہ خدیجہ نامی صارف نے لکھا کہ میں آپ کی بہت بڑی فین ہوں اور آپ کو مشورہ دینا چاہوں گی کہ سموکنگ ہم میں سے کسی کی بھی صحت کے لئے اچھی ہے

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.