سید نور کہتے ہیں کہ فلم پرڈیوسر ایسوسی ایشن ہمیشہ سے ہی بہت زیادہ متحرک رہی ہے اس ایسوسی ایشن کو بڑے بڑے لوگوں نے سنبھالا اور بہت کام کیا. ابھی جو باڈی منتخب ہوئی ہے اس کے دعوے بھی اچھے ہیں امید ہے کہ یہ باڈی بھی اچھا کام کریگی اور فلم انڈسٹری کے مسائل کا حل تلاش کریگی. سید نور نے مزید کہا کہ فلم پرڈیوسر ایسوسی ایشن فلم انڈسٹری کے مسائل لیکر ایوانوں تک گئی وعدے وعید بھی ہوئے ڈسکشنز بھی ہوئیں. اب جبکہ ن لیگ کی حکومت آئی ہے اس نے فلم کو انڈسٹری کا درجہ بھی دیدیا ہے امید ہے کہ جو اعلانات کئے گئے ہیں ان
ہر عمل در آمد کیا جائیگا. سید نور نے کہا کہ سینما گھر آباد رہنے چاہیں چاہے ہالی وڈ کی فلمیں لگیں بالی وڈ یا لالی وڈ کی . جہاں تک بلال لاشاری کی فلم دا لیجنڈ آف مولا جٹ کی بات ہے تو انہوں نے جدید تقاضوں کے مطابق فلم بنائی ہے اور ہمیں بہت امید ہے کہ فلم اچھا بزنس کریگی . بڑے بجٹ کی بڑی فلم ہے جس میںبڑے سٹارز ہیں لوگ فلم کے منتظر ہیں.پرانی مولا جٹ پرانے دور کی تھی لیکن نئی مولا جٹ نئے دور کے مطابق ہے. بلال لاشاری نے ایسی فلم تخلیق کی ہے کہ جو پاکستان کی بین الاقوامی سطح پر بھی نمائندگی کرسکتی ہے.