مردان پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاون جاری۔
سٹی سرکل پولیس کی کامیاب کارروائیاں، راہزن گروہ کے دوملزمان سمیت 07 منشیات فروش گرفتار۔ مال مسروقہ اور منشیات برآمد ہویے۔ ڈی پی او مردان ڈاکٹر زاہداللہ کا جرائم پیشہ اور منشیات فروش عناصر کے خلاف خصوصی احکامات کے پیش نظر ڈی ایس پی سٹی سرکل انعام جان خان کی زیرنگرانی تھانہ ہوتی پولیس نے ایس ایچ او داود خان کی قیادت میں کامیاب کارروائی کے دوران شہریوں سے اسلحہ کی نوک پر موبائل فونز چھیننے والے راہزن گروہ کے دوملزمان جواد اور فرمان ساکنان پارہوتی کو گرفتارکرکے ملزمان نے دوران انٹاروگیشن اپنے جرم کا اعتراف کرکیانکی نشاندہی پر چھینے گئے موبائل فونز، واردات میں استعمال ہونے والا اسلحہ اور موٹرسائیکل برآمدکرلیا ہے۔
جبکہ منشیات فروشی میں ملوث ملزم فخرزمان سکنہ ہوتی کوگرفتارکرکے اسکے قبضہ سے دو کلوگرام سے زائد چرس برآمد ہوکر مقدمہ درج کرلیاگیاہے۔
اسی طرح تھانہ سٹی پولیس نے ایس ایچ او مقدم خان کی قیادت میں منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاون کے دوران 06 منشیات فروش مغفورشاہ، عزیر، اسامہ، عقیل گل، وقاص اور صدام کو گرفتارکرکے انکے قبضے سے مجموعی طور پر09 کلوگرام سے زائد چرس اور 04 لیٹرشراب برآمد ہوکرگرفتارملزمان کے خلاف مقدمات درج کئے گئے۔

Shares: