مزید دیکھیں

مقبول

آئی ایم ایف مشن کا سندھ کی معاشی کارکردگی پر اعتماد کا اظہار

اسلام آباد: پاکستان اور بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی...

کوہاٹ ،مسلح افراد کی فائرنگ سے 2 سی ٹی ڈی اہلکار شہید

کوہاٹ کے علاقے تانڈہ ڈیم کے قریب نامعلوم مسلح...

ٹک ٹاک سٹارسرکاری ملازمین کا احتساب ناگزیر.تحریر: ملک سلمان

چاہئے تو یہ تھا کہ بیوروکریسی اور سرکاری...

سوچ عورت ایوارڈ .تحریر:عنبریں حسیب عنبر

عالمی یومِ خواتین پر ہمیں ہیومن رائٹس کونسل آف...

پاکستان کے زرعی مستقبل کیلئے محفوظ شہیدکنال کی تعمیر ناگزیر

پاکستان کی زرعی ترقی اور پانی کے وسائل کے...

ٹریفک وارڈنز کیلئے قرض کے اعلان سے وارڈنزخوش دعائیں دینے لگے

لاہور :ٹریفک وارڈنز کیلئے قرض کے اعلان سے وارڈنزخوش دعائیں دینے لگے ،اطلاعات کے مطابق سٹی ٹریفک پولیس مالی مشکلات کا شکار وارڈنز و اہلکاروں کو پچاس ہزار تک قرضہ دے گی ۔

چیف ٹریفک آفیسر سید حماد عابد کے مطابق ٹریفک وارڈنز و اہلکاروں کو ویلفئیر فنڈ سے پچاس ہزار تک قرض ملے گا ، قرض کی ماہانہ تنخواہ میں سے کٹوتی ہوگی، وارڈنز کو قرضہ دینے کے لیے ایس او پیز تیار کرلئے گئے ہیں ۔سی ٹی او کا کہنا ہے کہ ٹریفک پولیس کی اپنی کمیٹی درخواست دہندہ کا کیس سنے گی،

پولیس حکام کے مطابق اس طریقہ کار میں ہر ماہ دس وارڈنز و اہلکاروں کو قرضہ فراہم کیا جائے گا جبکہ قرض کی قسط ہر ماہ کی پانچ تاریخ تک ادا نہ کرنے والے کی تنخواہ بند کر دی جائے گی۔ قرضہ کی وصولی چوتھے سکیل تک ایک ہزار ،نویں سکیل تک دو ہزار جبکہ چودہ سکیل تک کے وارڈنز کی تنخواہ سے ماہانہ تین ہزار تک کٹوتی ہو گی۔