کراچی کے سول اسپتال کے ٹراما سینٹرمیں آکسیجن ختم ہوگئی۔
ایک تیماردار نے بتایا کہ صبح 4 بجے سے مریضوں کو آکسیجن نہیں مل رہی جس کے باعث مریضوں کو دیگر اسپتالوں میں منتقل کیا جارہا ہے جب کہ اسپتال عملے کی جانب سے تسلی بخش جواب نہیں دیا جارہا۔
دوسری جانب میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر صابر میمن نے کہا کہ ٹراما سینٹر کے ایک آکسیجن پلانٹ میں خرابی ہوئی تھی جس کی وجہ سے بعض وارڈز میں آکسیجن کی سپلائی متاثر ہوئی۔
ڈاکٹر صابر کا کہنا تھاکہ آکسیجن پر موجود مریضوں کو فوری طورپرسول اور دیگر اسپتالوں میں منتقل کیا جب کہ آکسیجن پلانٹ کی خرابی دور کرلی گئی ہے۔








