اسلام آباد: رحیم یار خان میں پنجاب پولیس کے تشدد کے باعث جاں بحق ہونے والے اے ٹی ایم کارڈ چور صلاح الدین ایوبی کے اہلحانہ کو انصاف دلانے کیلئے پاکستان سول سوسائٹی کے ممبران کی طرف سے احتجاج کیا گیا ،
تفصیلات کے مطابق سول سوسائٹی کے ممبر ڈاکٹر فرحان ورک کی جانب سے بروز جمعرات سوشل میڈیا پر احتجاج کی کال دی گئی جس پر مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے لوگوں نے شرکت کی اور پریس کلب اسلام آباد کے باہر اپنا احتجاج ریکارڈ کروایا،
سول سوسائٹی کے احتجاج میں شریک ایک ڈاکٹر کا کہنا تھا کہ صلاح الدین کا جرم صرف یہی تھا کہ اس کا جرم پکڑا گیا تو اگر اس بات کو دیکھا جائے تو پاکستان میں کتنے ہی لوگوں کا جرم پکڑا جا چکا ہے لیکن وہ جیلوں میں اے سی اور ٹی وی کے مزے اڑا رہے ہیں اور صلاح الدین چونکہ ایک غریب باپ کا بیٹا تھا اس لیے ناحق مارا گیا اور کسی حکومتی عہدیدار کو کوئی فرق نہیں پڑا
سول سوسائٹی کے ممبران کا مزید کہنا تھا کہ جب بھی پنجاب پولیس کی جانب سے تشدد کے واقعات رونما ہوتے ہیں تو زیادہ سے زیادہ دو یا چار اہلکاروں کو معطل کردیا جاتا ہے، حلانکہ پولیس کے سینئر افسران اس بات سے باخوبی واقف ہیں کہ پولیس کبھی بھی معطلی سے ٹھیک نہیں کی جاسکتی ، اگر پولیس کو ایک عوام دوست ادارہ بنانا ہے تو لانگ ٹرم اصلاحات متعارف کروانا ہوں گی

Shares: