لاہور:”پاکستان میں سول وار”بھارتی ٹرینڈ کوپاکستان سےمدد حاصل ہے”PMLN”اور”TLP”کی: خطرناک حقائق سامنے آگئے،اطلاعات کے مطابق پاکستان کے خلاف بھارتی سازشوں کا سلسلہ جاری ہے اوراس حوالے سے تازہ ترین ،خطرناک اورہوش ربا انکشافات ہوئے ہیں،
باغی ٹی وی کی سائبرٹیکنیکل ٹیم کی کوششوں سے بالآخروہ قوتیں ننگی ہوگئی ہیں جوپاکستان کوغیرمستحکم کرنا چاہتی ہیں ، یہ قوتیں سوشل میڈیا پلیٹ فارم کے ذریعے پاکستان میں زہراگل رہی ہیں
باغی ٹی وی کی سائبرٹیکنیکل ٹیم کے مطابق آج سول واورپن پاکستان ٹویٹر پاکستان پر ٹریننگ ٹاپ ہے اس حوالے سے سائبرٹییم نے بڑے بڑے ماہرین سے اس حوالے سے مزید انفارمیشن حاصل کی ہے
دوسری طرف اس حوالےسےڈیٹا اینالیٹکس ایکسپرٹ کے مطابق اس رجحان کا آغاز ہندوستانی ٹویٹر ہینڈل نے آج دوپہر 2 بجے کیا تھا ، جس کے بعد تصدیق شدہ بھارتی ٹویٹر ہینڈلز بھی اس میں شامل ہوگئے اورباقاعدہ ایک منصوبہ بندی کے ذریعے پاکستانیوں کواکسانے اوردنیا بھرمیں یہ تاثرپیدا کرنے کےلیے کہ پاکستان غیرمحفوظ ہوگیا ہے اس تاثرکو پیدا کرنے کے لیے "سول واران پاکستان” کا ٹرینڈ کوبڑھاوا دینے کے لیے ہزاروں ٹویٹس کی ہیں اوریہ سلسلہ زوروشورسے جاری ہے
ماہرین کے مطابق پاکستان کے خلاف زہراگلنے والے زیادہ تر ٹویٹس بھارت سے ٹویٹ کیے جارہے ہیں ، اس طرح اس ہیش ٹیگ پر اب تک 22ہزار سےزائد ٹویٹ کیے جا چکے ہیں
سائبرایکسپرٹ نے انکشاف کیا ہے کہ بھارت سے چلنے والے اس خطرناک ٹرینڈ کو پاکستان سے نوازشریف کی پارٹی پی ایم ایل این ہے ، پی ایم ایل این کے سوشل میڈیا اکاونٹس سے اس ٹرینڈ کوبڑھاوا دینے کے لیے دھڑا دھڑٹویٹس کی جارہی ہیں
ادھر اس حوالے سے جہاں ماہرین نے کھوج لگائی ہے وہاں پاکستان انٹلیجنس ایجنسیوں نے ابھی انکشاف کیا ہے کہ انہیں ٹی ایل پی کے واٹس ایپ گروپس میں ہندوستانی موبائل نمبر مل گئے ہیں جو پاکستان اور لاء انفورسمنٹ ایجنسیوں کے خلاف اکسارہےہیں
یہ بھی معلوم ہوا ہےکہ پاکستان میں ایسے لوگ بھی اس میں جلتی پرتیل چھڑکنےکا کام کررہے ہیں جوغیرملکی ہیںاوران غیرملکیوں کے بھارت اوردیگرپاکستان مخالف عناصرسے رابطے ثابت ہوئے ہیں
اس حوالے سے یہ بھی معلوم ہوا ہےکہ انٹیلی جنس ایجنسیوں نے بروقت حکومت کو ٹی ایل پی کے ہندوستانی شہریوں سے رابطوں کے بارے میں اطلاع دی اور اسی وجہ سے مبینہ طور پر حکومت نے ٹی ایل پی کے سربراہ کو حراست میں لے کر اچانک اقدام اٹھایا تھا اور اس کے بعد ٹی ایل پی پر پابندی عائد کردی تھی۔
پاکستان مخالف ایسے ٹرینڈز کوبڑھاوا دینے والوں کے سوشل میڈیا کا جائزہ لینے کے بعد ایسے شرپسند عناصرکے خلاف کارروائی شروع کردی ہے جواس معاشرے میں عدم رواداری اورمتشدد سوچ کا سبب بن رہےہیں
ادھر پولیس کی طرف سے طالب علم رہنما شہیر سیالوی سمیت متعدد سوشل میڈیا صارفین کی گرفتاری بھی عمل میں لائی گئی ہے۔
یاد رہے کہ اس سے پہلے بھی بھارت کی طرف سے ہراس موقع پرپاکستان مخالف ٹرینڈ چلایا جب پاکستان میں اس قسم کے حالات پیدا ہوئے
کراچی میں ہونے والے والے سیاسی واقعہ کو ایشوبنا کربھی یہ کھیل کھیلا گیا