اسلام آباد:چیف جسٹس آف پاکستان نےمندرجلانےکا ازخود نوٹس لیتے ہوئے کل سب کولائن حاضرکرلیا،اطلاعات کے مطابق چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس گلزار احمد نے مندر واقعے کا از خود نوٹس لے لیا ہےسپریم کورٹ میں کیس سماعت کے لیے مقرر کر دیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق رحیم یار خان میں مندر جلانے کے واقعے میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔ چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس گلزار احمد نے رحیم یار خان میں ہندو مندر جلانے کا ازخود نوٹس لے لیا، سپریم کورٹ نے کیس کل ہی سماعت کے لیے مقرر کر دیا۔
چیف جسٹس نے ازخود نوٹس چیئرمین ہندو کونسل و رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر رمیش کمار سے ملاقات کے بعد لیا۔ چیف سیکٹری پنجاب اور آئی جی پنجاب کو کل سپریم کورٹ میں طلب کر لیا گیا ہے۔
قبل ازیں وزیراعظم نے بھی واقعے کا نوٹس لیا۔ وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے سیاسی روابط شہباز گل نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم آفس نے اس افسوسناک واقعے کا نوٹس لے لیا ہے۔








