کلاس فیلو کو خط لکھا اور پکڑا گیا احسن خان

0
40

سینئراداکار احسن خان نے اپنے ھالیہ انٹرویو میں کی ہیں کچھ ایسی باتیں جن کے بارے میں‌ انہوں نے کبھی پہلے کھل کر بات نہیں کی، انہوں نے کہا ہےکہ میرا ایک بھائی میرا جڑواں ہے ہم دونوں کی شکل بھی بہت ملتی ہے. میرا بھائی بہت زیادہ شرارتی تھا ، وہ شرارتیں کرتا تھا ، اور مار مجھے پڑتی تھی ، اور ایسا شکل ملنےکی وجہ سے ہوتا تھا، انہوں نے کہا میں جب سکول میں پڑھتا تھا تو مجھے ایک لڑکی پسند آ گئی اور میں نے اسکو اسی پسندیدگی میں خط

لکھ دیا ، وہ خط اس لڑکی کو ملنے کی بجائے اسکی ایک دوست کے ہاتھ لگ گیا اور اس کے بعد سکول میں‌میری بہت بدنامی ہوئی، اس خط میں‌، میں نے ایسا کچھ نہیں لکھا تھا بس پسند کا اظہار کیا تھا، لیکن میری بڑی بدنامی ہوئی، احسن خان نے کہا کہ میں‌ اداکاری کرکے بہت اچھا محسوس کرتا ہوں، میں یہ نہیں دیکھتا کہ کردار نیگیٹو ہے یا پازیٹیو ، بس اداکاری کرنے کا مارجن اچھا ہونا چاہیے. مجھے کوئی کمپلکس نہیں‌ہوتا کہ میرا امیج ہیرو کا ہے کہیں وہ خراب نہ ہوجائے.

Leave a reply