کلین اینڈ گرین پاکستان پروگرام کا افتتاح، ملکر نیا پاکستان بنائیں گے، وزیراعظم کا عزم

0
37

کلین اینڈ گرین پاکستان پروگرام کا افتتاح، ملکر نیا پاکستان بنائیں گے، وزیراعظم کا عزم

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے کلین اینڈ گرین پاکستان پروگرام کا افتتاح کر دیا،اس موقع پر وزیراعظم عمران خان نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دو نظریئے ہیں ذات کی زندگی کا دنیا کو سب سے زیادہ نقصان ہوا ہے، امیر ہونے کیا ہوس نے نقصان کیا، صفائی کا حکم نبی کریم کا حکم ہے ،آدھا ایمان صفائی ہے، میں چاہتا ہوں نوجوان حصہ لیں کلین گرین کا حصہ لیں ،ہرا پاکستان کو جو ہمارا خواب ہے اس میں نوجوان ممبر بنیں، گورنمنٹ کے پاس اب پیسہ آ رہا ہے، جیسے جیسے پیسہ آئے گا ہم نے اپنے لوگوں پر لگانا ہے دریا صاف کرنے ہیں ، دریاؤں میں گند ڈال کر خراب کیا گیا ہے یہ صاف بھی ہو سکتے ہیں سنگا پور پہلی بار گیا وہاں کا ایک ہی دریا ہے وہ سیوریج کا ڈمب بنا ہوا تھا آج وہ صاف ہے وہاں مچھلیاں ہیں، لندن میں دریا کو صاف کر دیا گیا اب وہاں ایسا نہیں ہے، ہم ملک کو اس سطح پر نہیں لے کر گئے ہم لے کر جائیں گے

وزیراعظم عمران خان نے مزید کہا کہ اللہ کے حکم پر نہ چلنے والی قومیں برباد ہوجاتی ہیں،جب قوم اپنی آنےوالی نسلوں کا نہیں سوچتی تو برباد ہوجاتی ہے،35،30سال پہلے لاہور بڑا صاف شہر تھا،ایسا کام کریں جس کے اثرات کئی سال تک رہیں،چند سالوں میں ملک کو ہرا کر دیں گے کے پی میں پانچ سالوں میں ایک ارب درخت لگائے ہم نے شہروں میں سب علاقے دیکھنے ہیں وہاں درخت لگانے ہیں، امین اسلم کو مبارکباد دیتا ہوں انہوں نے زبردست پلان بنایا ہے، ہم ایک ارب درخت نہ لگا سکتے اگر عوام شرکت نہ کرتی اب بھی عوام کو ساتھ ملا کر پاکستان کو صاف کریں گے اور ہرا کریں گے.

وزیراعظم عمران خان نے مزید کہا کہ لاہور میں پھیپھڑوں کی بیماریاں بڑھتی جارہی ہیں،لاہورمیں 10سال کےدوران70فیصددرخت کاٹے گئے،آلودگی سے سب کی زندگیوں کو خطرہ ہے،ماضی میں لاہور کے شہری نہروں سے پانی پیا کرتے تھے،آج لاہور کی نہریں نالے میں تبدیل ہوگئی ہیں،لوگوں کو علم نہیں پاکستان کتنی بڑی نعمت ہے،پاکستان میں 12قسم کے موسم ہیں، ذرخیز زمین ہے،پاکستان کو سیاحت کا مرکز بنائیں گے،پاکستان کو سیاحت کا مرکز بنائیں گے،

وزیراعظم عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ حکومت پاکستان کا سب سےبہترین بلدیاتی نظام لارہے ہیں،سندھ بھی بلدیاتی نظام کے بغیر ترقی نہیں کرسکتا،سندھ کو بھی بلدیاتی نظام سے متعلق بتائیں گے،بلدیاتی نظام کے تحت اختیارات نچلی سطح تک منتقل ہوں گے،مل کرنیاپاکستان بنائیں گے،نئے پاکستان کے نظریے کو سمجھنے کی ضرورت ہے،نیا پاکستان پہلے ذہن میں آئےگا، تبدیلی ذہن میں آتی ہے،دوسروں کیلئے کیے جانے والا کام اللہ کیلئے ہوتا ہے،ایسا پاکستان بنائیں گے جو دنیا کیلئے مثال ہوگا،

وزیراعظم عمران خان کے خطاب سے قبل مشیر ماحولیات امین اسلم کا کہنا تھا اسلام آباد میں کلین اینڈ گرین مہم کامیابی سے جاری ہے، الیکٹرک گاڑیوں سے ماحولیاتی آلودگی پر قابو پایا جاسکتا ہے، ہزاروں گیلن پانی سمندر میں ضائع ہو جاتا ہے، پانی کا ضیاع روکنے کیلئے اقدامات کیے جا رہے ہیں، 19 شہروں میں مختلف انڈیکیٹرز پر کام جاری ہے، مضر صحت پانی کو دوبارہ قابل استعمال بنایا جائے گا۔

Leave a reply