کلینزنگ کا بہترین طریقہ

0
125

کلینزنگ کرنے کا بہترین طریقہ
کلینزنگ کرنے کے لیے بہترین طریقہ یہ ہے کہ ٹھنڈے دودھ سے روئی کی مدد سے چہرہ صاف کریں اسکے بعد دو کھانے کے چمچ عرق گلا ب ایک چائے کا چمچ شہد اور ایک چائے کا چمچ دہی ملا کر مکس کر لیں اور یہ مکسچر پندرہ منٹ کے لیے چہرے پر لگا لیں پھر دھو لیں اور ہفتے میں دو سے تین مرتبہ یہ عمل کرنے سے جلد تروتازہ رہے گی
جلد کو تروتازہ رکھنے کے لیے
صبح سویرے نہار منہ ایک گلاس پانی میں ایک چمچ شہد ملا کر پئیں صابن بالکل استعمال نہ کریں سب سے پہلے اپنے چہرے پر نیم گرم پانی اور فیس واش سے مساج کریں پھر ٹھنڈے ہا۔ی سے منہ دھو لیں کسی کا تولیہ استعمال نہ کریں میک اپ اتارنے کے بعد اپنا چہرہ اچھی طرح صاف کریں ایسا کوئی کاسمیٹک استعمال نہ کریں جو آپ کی جلد خراب کرتا ہو دن میں دو مرتبہ منہ ضرور دھوئیں میک اپ اتارنے کے بعد ہمیشہ کلینزنگ کریں
باجرے کا آٹا اور پنیر ٹماٹروں کے جوس میں ملائیں اور چہرے پر لگائیں اسے تقریباً بیس منٹ تک لگا رہنے دیں اس کے بعد ٹھنڈے پانی سے منہ دھو لیں اس سے آپ کے چہرے سے داغ دھبے دور ہو جائیں گے اور رنگت گوری ہو جائے گی

Leave a reply