قدیم مصری ریاست کی ملکہ ’قلو پطرہ‘ کی زندگی پر بننے والی ہا لی وڈ فلم کے لیے 35 سالہ اسرائیلی اداکارہ گال گدوت کا انتخاب کیا گیا ہے جس پر دنیا بھر میں ایک تنازع کھڑا ہو گیا پے-

باغی ٹی وی : غیر ملکی ویب سائٹ ڈیڈ لائن نے اپنی رپورٹ میں بتایا تھا کہ ’قلو پطرہ‘ کی زندگی پر فلم بنانے کے لیے ہا لی وڈ کے معروف پروڈکشن ہاؤس پیراماؤنٹ پکچرز نے مالکانہ حقوق حاصل کرلیے

رپورٹ کے مطابق جہاں معروف اسٹوڈیو نے فلم کے مالکانہ حقوق حاصل کرلیے وہیں پروڈکشن ہاؤس نے فلم کی ہدایت کار اور اداکارہ کا بھی انتخاب کرلیا ہے اور فلم کی مرکزی اداکارہ کے لیے یہودی اداکارہ گال گدوت کا انتخاب کرلیا گیا۔

گال گدوت سابق اسرائیلی آرمی اہلکار ہیں اور وہ گزشتہ کئی سال سے امریکا میں مقیم ہیں انہوں نے ہا لی وڈ کی پہلی ویمن سپر ہیرو فلم ’ونڈر ویمن‘ میں بھی مرکزی کردار ادا کیا تھا جبکہ گال گدوت کی نئی فلم ’ونڈر ویمن 1984‘ کو بھی آئندہ سال تک ریلیز کیا جائے گا اور وہ دیگر ہا لی وڈ فلموں میں بھی جوہر دکھا چکی ہیں۔

گال گدوت کو مصری ملکہ کے کردار کے منتخب کئے جانے پر جہاں یہودیوں سمیت امریکہ اور یورپ کے کچھ شائقین نے خوشی کا اظہار کیا ہےوہیں اسرائیلی اداکارہ کو مصری ملکہ کے کردار کے لیے منتخب کیے جانے پر کئی شائقین نے برہمی کا اظہار کیا۔

اسرائیلی اخبار ہارتز نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ یہودی اداکارہ کو مصری ملکہ کے کردار کے لیے منتخب کیے جانے پر مختلف نسل اور خطوں سے تعلق رکھنے والے افراد نے تنقید کی اور کہا کہ مصری خاتون کا کردار یہودی اداکارہ نہیں نبھا سکتیں۔

رپورٹ کے مطابق پاکستانی نژاد امریکی صحافی سمیرا خان نے ہولی وڈ پر سخت تنقید کرتے ہوئے تجویز دی کہ مصری ملکہ کا کردار کوئی عرب اداکارہ کو دیا جانا چاہیے تھا۔
https://twitter.com/SameeraKhan/status/1315338540306313217?s=20
پاکستانی نژاد خاتون صحافی نے اپنی ٹوئٹ میں کچھ عرب اداکاراؤں کی تصاویر دیتے ہوئے کہا کہ ہولی وڈ کو یہودی اداکارہ کے بجائے عرب اداکارہ کو ہی منتخب کیا جانا چاہیے۔
https://twitter.com/SameeraKhan/status/1315340477856649216?s=20
سمیرا خان نے کہا کہ قلوپطرہ حصہ یونانی تھا اور کچھ حصہ بربر۔ یہ وہی ہے جو ہم یقینی طور پر جانتے ہیں۔ علمائے کرام صدیوں سے اس موضوع پر بحث کر رہے ہیں۔
https://twitter.com/SameeraKhan/status/1315348761581940737?s=20
ہارتز کے مطابق جہاں کئی افراد نے یہودی اداکارہ کو مصری ملکہ کا کردار دیے جانے پر تنقید کی، وہیں کچھ افراد نے یہ بھی کہا کہ ’قلو پطرہ‘ عرب خاتون نہیں تھیں۔

بعض مداحوں نے دعویٰ کیا کہ ’قلو پطرہ‘ یونانی نسل کی مقدونیائی خاتون تھیں۔

دوسری جانب اسی حوالے سے برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی نے اپنی رپورٹ میں بتایاکہ گال گدوت کو ’قلو پطرہ‘ کے کردار کے لیے منتخب کیے جانے پر سوشل میڈیا پر شدید بحث نے ثقافتی تنازع کا روپ اختیار کرلیا۔

افریقہ کے مصنف ، جیمز ہال نے کہا کہ ان کا خیال ہے کہ فلم بینوں کو کسی بھی نسل کی افریقی اداکارہ ملنی چاہئے۔

امریکی مصنف مورگن جارکنز نے ٹویٹ کیا کہ قلوپطرہ کو "براؤن پیپر بیگ سے زیادہ گہرا” کوئی ادا کرنا چاہئے کیونکہ یہ زیادہ "تاریخی اعتبار سے درست” ہوگا۔

کئی افراد نے گال گدوت کو مصری ملکہ کے کردار کے لیے منتخب کیے جانے کو ثقافت کی تبدیلی کے طور پر بیان کیا اور کہا کہ ایسے عمل سے تاریخی ثقافتی چیزوں اور کرداروں کو مسخ کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

جبکہ کئی سوشل میڈیا صارفین نے استدلال کیا کہ قلوپطرہ عرب یا افریقی سے زیادہ یونانی یا مقدونیائی ہے-

گال گدوت کو ’قلو پطرہ‘ کا کردار دیے جانے پر ہونے والے تنازع پر تاحال ہولی وڈ پروڈکشن کمپنی، خود اداکارہ یا فلم کی ہدایت کارہ پیٹی جینکنس سمیت پروڈیوسرز نے بھی کوئی رد عمل نہیں دیا۔

ابھی یہ واضح نہیں ہے کہ ’قلو پطرہ‘ کی زندگی پر بنائی جانے والی تھرلر پولیٹیکل بائیوگرافی فلم کوکب تک ریلیز کیا جائے گا، تاہم امکان ہے کہ فلم کی شوٹنگ آئندہ سال شروع کی جائے گی۔

’قلو پطرہ‘ کی زندگی پر پہلے بھی 1963 میں ہا لی وڈ میں اسی نام سے فلم بنائی جا چکی ہے جس میں معروف اداکارہ ایلزبتھ ٹیلر نے مصری ملکہ کا کردار ادا کیا تھا۔

’قلو پطرہ‘ 45 ویں قبل مسیح صدی میں مصر کی خوبرو اور شاطر ملکہ رہ چکی ہیں انہیں فرعونوں کے دور کی سب سے حسین و جمیل و شاطر ملکہ بھی کہا جاتا ہے۔

’قلو پطرہ‘ کے حوالے سے کہا جاتا ہے کہ انہوں نے دشمن ریاست رومی سلطنت کے شہزادے اور فوجی جرنل جولیس سیزر کو بھی اپنے حسن کی بدولت دام میں گرفتار کر رکھا تھا۔

’قلو پطرہ‘ کے حوالے سے یہ بھی کہا جاتا ہے کہ جب جولیس سیزر کا خاتمہ ہوا تو انہوں نے ایک اور رومی جنرل مارک انتھونی کو بھی اپنے دام میں گرفتار کیا اور اس سے بھی عشق لڑاتی رہیں۔

’قلو پطرہ‘ کو نہ صرف مصر کی حسین ترین خاتون اور ملکہ کا اعزاز حاصل تھا بلکہ کہا جاتا ہے کہ ان کی جوانی اور خوبصورتی کے قصے روم اور یونان سمیت اس وقت کی دیگر سلطنتوں تک مشہور تھے۔

ابھی یہ واضح نہیں ہے کہ مذکورہ فلم میں قلوپطرہ کی زندگی میں آنے والے مرد جرنیلوں یعنی جولیس سیزر اور مارک انتھونی سمیت دیگر کے کردار کے لیے کن اداکاروں کو کاسٹ کیا جائے گا۔

ملکہ قلوپطرہ کی زندگی پر بننے والی فلم کے لئے اسرائیلی اداکارہ گال گدوت منتخب

Shares: