دھواں چھوڑنے والے ہوجائیں تیار ، وارننگ اور نوٹس ہیں تیار

لاہور :سردیاں شروع ہوتے ہیں اس بات کا خوف اور امکان پیدا ہوگیا ہےکہ حسب سابق اس مرتبہ بھی کہیں سموگ پاکستانیوں کے گھیراونہ کرلے ، اسی ڈر کی وجہ سے محکمہ ماحولیات کی اینٹی سموگ کارروائیاں جاری ہیں، دھواں چھوڑنے والی فیکٹریوں پر چھاپے مارے گئے،

مختلف علاقوں میں چھ فیکٹریاں سیل کر دی گئیں۔ ڈپٹی ڈائریکٹر علی اعجاز اور علی رضا نے ٹیموں کے ہمراہ فیکٹریوں کیخلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے مومن پورہ روڈ، بند روڈ اور گجومتہ کے علاقوں میں 6 سٹیل ملز اور فیکٹریوں کو سیل کیا جبکہ 8 فیکٹریوں کو وارننگ نوٹسز جا ری کیے۔

بند کی گئی فیکٹریوں میں اسماعیل لیڈ، عظیم سٹیل ملز، بلیک گولڈ انڈسٹریز، ذیشان سٹیل، لیاقت پلاسٹک ملز اور اللہ وسایا ملزشامل ہیں۔ ڈپٹی ڈائریکٹر علی اعجاز کا کہنا تھا کہ ممکنہ سموگ کی وجہ سے پورے لاہور میں کارروائیاں تیز کر دی گئی ہیں۔

Comments are closed.