وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کی ہدایت پر دیگر اضلاع کی طرح خانیوال کی چاروں تحصیلوں میں بھی ہر ماہ کے پہلے ورکنگ ڈے پر عوام کے ریونیو معاملات سے متعلق مسائل کو حل کرنے کے لئے ریونیو عوامی خدمت کچہریوں کا انعقاد کیا گیا-

ڈپٹی کمشنر آغا ظہیر عباس شیرازی نے جہانیاں میں شہریوں کے مسائل سنے اور ان کے موقع پر حل کے لئے ریونیو افسران کو احکامات دیئے-اسسٹنٹ کمشنر بابر سلیمان چیمہ بھی ان کے ہمراہ تھے- اس موقع پر بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کی ہدایت پر ہر ماہ کے پہلے ورکنگ ڈے پر چاروں تحصیلوں میں ریونیو عوامی خدمت کھلی کچہری لگائی جاتی ہیں خود ان کچہریوں کے وزٹس کرتا ہوں تاکہ لوگوں کے مسائل ان کے گھروں کے نزدیک جاکر سنے جائیں اور موقع پر حل کیے جائیں اس کھلی کچہری میں ریونیو آفیسرزریکارڈ سمیت موجود ہوتے ہیں

انہوں نے کہا کہ کھلی کچہری میں موصول ہونے والی ہر درخواست کا فیڈبیک لیا جاتاہے اور درخواست گزار کو بھی پیش رفت کے حوالے سے آگاہ کیا جاتا ہے

Shares: