نوجوانوں کی زہنی و جسمانی صلاحیتوں کو اجاگر کرنا ہماری اولین ترجیح ہے. وزیر اعلیٰ بلوچستان

0
34

وزیراعلئ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو کا پہلے بلوچستان گیمز کے آغاز پر کھلاڑیوں کے نام پیغام

وزیراعلئ بلوچستان کا بلوچستان گیمز کے آغاز پر کھلاڑیوں کے نام پیغام جبکہ صوبے کے نوجوانوں کو تعلٰیم کی جدید سہولتوں کی فراہمی اور انکی زہنی و جسمانی صلاحیتوں کو اجاگر کرنا ہماری اولین ترجیح ہے۔ جبکہ صوبے کے طول و عرض میں کھیلوں کے میدان آباد کر دیۓ گیۓ ہیں ۔

وزیراعلیٰ میر قدس بزنجو نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ اپنے نوجوانوں کو منشیات اور غیر تعمیری سرگرمیوں سے محفوظ رکھا جاۓ . جبکہ نوجوان سماج دشمن عناصر کے بہکا وے میں نہ آئیں ۔ اور ہمارے نوجوان ہی ہمارا اصل سرمایہ ہیں جنہوں نے صوبے کی تقدیر بدلنی ہے ۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛
عورت مارچ کے انعقاد میں کوئی رکاوٹ نہیں ڈالی جائے گی،پنجاب حکومت
قانون کی حکمرانی کی بھاشن دینے والے آج عدالتی احکامات کی دھجیاں اڑا رہے ہیں،شرجیل میمن
میئر کراچی کیلئے مقابلہ دلچسپ، پیپلزپارٹی اور جماعت اسلامی کی نشستیں برابر ہوگئیں
مکیش امبانی کے ڈرائیورز کی تنخواہ کتنی؟ جان کردنگ رہ جائیں
سعود ی عرب :بچوں سے زیادتی کے مجرم سمیت 2 ملزمان کو سزائے موت
ان کا کہنا تھا کہ یہ اسی صورت میں ممکن ہے جب ہم انہیں ایک محفوظ اور صحت مند ماحول فراہم کرینگے اور صوبے میں کھیلوں کے فروغ کے لیۓ وزیر کھیل عبدالخالق ہزارہ کی کاوشوں کو سراہتے ہیں جبکہ کھیلوں کے انعقاد سے ملک اور دنیا بھر میں بلوچستان کے حوالے سے ایک مثبت پیغام جاۓ گا اور بلوچستان کے عوام کھیلوں سے محبت کرتے ہیں.

دوسری جانب گورنر بلوچستان ملک عبدالولی خان کاکڑ نے کہا ہے کہ عوام کے ساتھ برائے راست رابطے اور مذاکرات کرنے سے درپیش عوامی مسائل و مشکلات کا پائیدار حل ڈھونڈنے میں مدد ملتی ہے. دورافتادہ اضلاع کے باقاعدہ دوروں سے بلوچستان کے دور دراز علاقوں کے معروضی حالات اور عوام کو درپیش مشکلات سے آگاہی بھی حاصل ہوتی ہے. انہوں نے بطور گورنر بلوچستان اپنی نامزدگی کیلئے پارٹی کے قائد سردار اختر جان مینگل سمیت تمام قائدین اور کارکنوں کا خصوصی شکریہ ادا کیا. ان خیالات کا اظہار انہوں نے گورنر کا منصب سنبھالنے کے بعد پہلی مرتبہ اتوار کے روز خضدار کی تحصیل وڈھ کے دورے کے موقع پر کیا۔

Leave a reply