وزیر اعلی بلوچستان نے دو ہزار اساتذہ کو برطرف کر دیا

0
116
sarfaraz bughti

بلوچستان میں تعلیمی شعبے کی بہتری کے لیے وزیراعلیٰ بلوچستان نے 2000 غیر حاضر اساتذہ کو ان کے عہدوں سے برطرف کرنے کی ہدایات جاری کر دی ہیں۔
وزیر اعلی بلوچستان نے چیف سیکرٹری بلوچستان کو غیر حاضر اساتذہ کی برطرفی کے حوالے سے ایک ماہ میں رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے زور دیا کہ محکمہ تعلیم میں کوئی مداخلت نہیں کی جائے گی۔ انہوں نے مزید ہدایت کی کہ تعلیمی افسران کی تقرری میرٹ کی بنیاد پر کی جائے تاکہ تعلیمی نظام کو موثر انداز میں چلایا جا سکے۔
سرفراز بگٹی نے مزید کہا کہ اگر کوئی ٹیچر غیر حاضر پایا گیا تو سیکریٹری تعلیم کے خلاف کارروائی ہوگی۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ بلوچستان میں فی بچے پر ماہانہ 5 ہزار 625 روپے خرچ کیا جا رہا ہے، اتنے اخراجات میں بچہ اعلیٰ نجی تعلیمی ادارے میں تعلیم حاصل کرسکتا ہے۔وزیراعلیٰ نے غیر حاضر اساتذہ کے خلاف کارروائی کا فیصلہ اپنے زیر صدارت ہو رہے محکمہ تعلیم کے اجلاس میں کیا۔

Leave a reply