وزیراعلیٰ بلوچستان سے باکسر محمد وسیم کی ملاقات، انعام کا اعلان
وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان سے کوئٹہ میں باکسر محمدوسیم کی ملاقات ہوئی ہے
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال نے باکسر محمد وسیم کے لیے 5 لاکھ روپے انعام کا اعلان کیا ہے،
وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے فلائی ویٹ رینکنگ مقابلہ جیتنے والے باکسر محمد وسیم سے ملاقات کی.اس موقع پر وزیراعلی نے کہا کہ محمد وسیم کی فتح بلوچستان کیلیے باعث فخر ہے. موجودہ صوبائی حکومت نوجوانوں میں مثبت سرگرمیاں اجاگر کرنے کیلیے کھیل کے شعبے پر خصوصی توجہ دے رہے ہیں. باکسر محمد وسیم کی فتح باعث فخر ہے .
وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے فلائی ویٹ رینکنگ مقابلہ جیتنے والے باکسر محمد وسیم سے ملاقات کی.اس موقع پر وزیراعلی نے کہا کہ محمد وسیم کی فتح بلوچستان کیلیے باعث فخر ہے. موجودہ صوبائی حکومت نوجوانوں میں مثبت سرگرمیاں اجاگر کرنے کیلیے کھیل کے شعبے پر خصوصی توجہ دے رہے ہیں. pic.twitter.com/uFViaVkphZ
— Govt. of Balochistan (@dpr_gob) September 23, 2019
قبل ازیں بلوچستان سے تعلق رکھنے والے مایہ ناز باکسر محمد وسیم کو کوئٹہ پہنچنے پر بھر پور استقبال کیا گیا،نوجوان باکسر کو ریلی کی شکل میں ایئرپورٹ سے گھر لے جایا گیا،
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے باکسر محمد وسیم نے ملاقات کی تھی،باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے باکسر محمد وسیم نے ملاقات کی ہے ،آرمی چیف نے باکسر محمد وسیم کو ملک کے لئے اعزاز جیتنے پر مبارکباد دی ،ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف کا کہنا تھا کہ محمد وسیم جیسے جوان ہمارا فخر ہیں ،محمد وسیم جیسے نوجوانوں کو مکمل تعاون فراہم کریں گے