پولیس ریڈ کے دوران مزاحمت اور پولیس ہر حملہ کیس،پرویز الٰہی کی ضمانت منظور

0
36
parvezelahicm

پرویز الٰہی کے گھر پولیس ریڈ کے دوران مزاحمت اور پولیس ہر حملہ کا معاملہ کا معاملہ ،چودھری پرویز الٰہی غالب مارکیٹ مقدمہ میں عبوری ضمانت کروانے انسداد دہشت گردی عدالت پہنچ گئے

انسداد دھشت گردی عدالت کی ایڈمن جج عبہر گل خان کے روبرو وکلاء نے پرویز الٰہی کی درخواست ضمانت دائر کی ،درخواست میں کہا گیا کہ غالب مارکیٹ پولیس نے پولیس پارٹی پر حملہ کرنے کا بے بنیاد الزام لگایا، پولیس پارٹی پر پیٹرول بم پھینکنے کے الزام بھی مقدمہ میں لگایا گیا،پولیس نے سیاسی انتقام کا نشانہ بنانے کیلئے جھوٹا مقدمہ درج کیا، گرفتاری کا خدشہ، مقدمہ میں شامل تفتیش ہونے کیلئے عبوری ضمانت دی جائے، اٹرائل کے حتمی فیصلے تک ضمانت قبل از گرفتاری بھی منظور کی جائے،

انسداد دہشتگردی کی عدالت نے مقدمے میں پرویز الٰہی کی 50 ہزار روپے کے ضمانتی مچلکوں کے عوض ضمانت منظور کرلی،

سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہی نے اے ٹی سی عدالت میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پہلے دن سے ہم نے پُرامن راستہ بنایا ہے،یہ سارا خاندان بد نیت ہے انہوں نے کچھ نہیں کرنا صرف لوگوں کے خلاف پرچے کاٹنے ہیں ،ہم ہمیشہ ساتھ چلیں گے ایک ساتھ کام کریں گے ہم نے پیچھے ہٹنا سیکھا ہی نہیں ہے،ہمارا مشن ہے کہ اس ملک کو آگے لے کر جانا ہے، خواجہ آصف روزانہ گالیاں دیتے ہیں آئین کے ساتھ کھلواڑ کررہے ہیں، انہوں نے آڈیو ز اور ویڈیوز کا فیک کام کا سلسلہ شروع کیا ہوا،ان لوگوں کی بہت ہونی ہے ان کو لگ سمجھ جانی ہے،میرے وزیر اعلی بننے کا فیصلہ عمران خان کا ہوگا،

زمان پارک سے اسلحہ ملنے کی ویڈیو

پرویزالہٰی کی حفاظتی ضمانت پر تحریری فیصلہ 

پرویز الہیٰ کے خلاف ایک اور مقدمہ درج کر لیا گیا ،

 خدشہ ہے کہ پرویز الٰہی کو گرفتار کر لیا جائیگا

Leave a reply