وزیراعلیٰ بلوچستان کی کوئٹہ میں دہشت گردی کے واقعہ کی مزمت

وزیراعلیٰ بلوچستان کی کوئٹہ میں دہشت گردی کے واقعہ کی مزمت

وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو کا کوئٹہ میں دہشت گردی کے واقعہ کی مزمت کرتے ہوۓ ایک سیکیورٹی اہلکار کی شہادت اور بعض افراد کے زخمی ہونے پر گہرے دکھ اور رنج کا اظہار کیا ہے جبکہ اپنے ایک مذمتی بیان میں وزیراعلیٰ نے کہا کہ صوبے میں امن کے قیام کے لیۓ ہماری سیکیورٹی فورسز لازوال قربانیاں دے رہی ہیں.


ان کا اس بیان میں مزید کہنا تھا کہ وطن عزیز کی سالمیت اور عوام کے جان و مال کا تحفظ یقین بنا رہی ہیں ہمیں اپنے سکیورٹی اداروں پر فخر ہے وزیر اعلی نے کہا کہ امن اور عوام کی خوشحالی کے خلاف ہر سازش کو ناکام بنا یا جاۓ گا وزیر اعلیٰ نے شہید اہلکار کے لواحقین سے تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے شہید کے بلند درجات پسماندگان کیلئے صبر جمیل اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی ہے.
مزید یہ بھی پڑھیں؛
75 ہزار روپے جرمانہ ہوگااس کوجس نے چلتی گاڑی میں ممنوع کام کیا
کراچی :اسنوکر کلب میں گھس کر نوجوان کو قتل کردیاگیا
تباہی کا منصوبہ ناکام، پولیس مقابلے میں دو دہشت گرد ہلاک اور چار گرفتار
بھارت روسی خام تیل کی ادائیگیاں ڈالر کے بجائے درہم میں کیوں کررہا؟
اسلام آباد پولیس کا تحریری ٹیسٹ، 70 اقلیتی امیدوار کامیاب
عمران خان بھول گئے کہ اللہ نے مکافات عمل بھی دنیا میں رکھا ہے،مریم
پولیس لائنز دھماکہ؛ حملہ آور اکیلا نہیں تھا بلکہ اُسے ہدف تک سہولت کار نے پہنچایا. حقیقاتی ٹیم
پی ٹی آئی کے دفتر میں ٹکٹوں کی تقسیم پر بدنظمی؛ رہنماؤں کے ایک دوسرے کو دھکے
واضح رہے کہ کوئٹہ میں موسیٰ چیک پوسٹ کینٹ گیٹ پر آج صبح سپاہی تنویر نے خودکش حملہ آور کو روکتے ہوئے جام شہادت نوش کیا اور ملک کو ایک بڑی تباہی سے بچا لیا تھا. جبکہ حملے کی ذمہ داری طالبان کی کالعدم تنظیم ٹی ٹی پی نے قبول کی ہے۔ تنظیم کے ترجمان محمد خراسانی نے دعویٰ کیا ہے کہ کوئٹہ میں پاکستانی فوج کی چھاؤنی کے موسیٰ چیک پوسٹ پر حملہ بلال منصور نامی خودکش حملہ آور نے کیا ہے۔

Comments are closed.