وزیراعلیٰ حمزہ شہبازکی چوہدری شیرعلی سے ملاقات ،کہا سب سے پہلے آپ سے ملنے آیا ہوں

0
20

وزیراعلیٰ حمزہ شہباز کی مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما چوہدری شیر علی کی رہائش گاہ آمد ہوئی ہے
وزیراعلیٰ حمزہ شہباز کی چوہدری شیر علی سے ملاقات ہوئی، چوہدری شیر علی نے حمزہ شہباز کو وزیراعلیٰ پنجاب کا منصب سنبھالنے پر مبارکبا د دی چوہدری شیر علی نے حمزہ شہباز کیلئے نیک خواہشات کا اظہارکیا

وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کا کہنا تھا کہ آپ ہمارے بزرگ ہیں، عوامی خدمت کے سفر میں آپ کی رہنمائی سے آگے بڑھوں گا۔ فیصل آباد کے دورے میں سب سے پہلے آپ سے ملنے آیا ہوں۔ فیصل آباد مسلم لیگ ن کا گڑھ ہے۔ پارٹی کو مل کر مزید مضبوط بنائیں گے۔

حمزہ شہباز نےعابد شیر علی کی پارٹی کے لئے خدمات کو خراج تحسین پیش کیا، اس موقع پر اراکین اسمبلی طاہر جمیل، ماجد ظہور، مسلم لیگ ن کے رہنما عطاء تارڑ اور دیگر عہدیداران بھی اس موقع پر موجود تھے

اس موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کا کہنا تھا کہ پاکستان کو معیشت کے حوالے سے سنگین چیلنجز کا سامنا ہے، اتحادی جماعتوں سے مل کر عوام کی فلاح کے لیے اقدامات کریں گے،عام انتخابات ہی مسائل کا واحد حل ہیں سابق دور میں لوگوں کو آٹا،چینی کے لیے لائنوں میں لگنا پڑتا تھا، کچھ لوگ ملک میں خانہ جنگی چاہتے ہیں، ہم انتقام نہیں لیں گے قانون حرکت میں آئے گا ان سے نیا پاکستان تو نہ بن سکا پرانے کا بھی بیڑہ غرق کردیا،عمران خان وہ شخص ہے جس نے خودکش جیکٹ پہن رکھی ہے،گورنر پنجاب اپنی غیر قانونی حرکتوں میں مصروف ہیں،

وزیراعلیٰ حمزہ شہباز فیصل آباد میں انتہائی مصروف دن گزاریں گے وزیراعلیٰ حمزہ شہباز سیاسی شخصیات سے ملاقاتیں کریں گے اور فیصل آباد میں ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لیں گے وزیر اعلی حمزہ شہباز فیصل آباد میں ہسپتال کا بھی دورہ کریں گے وزیراعلیٰ حمزہ شہباز مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما چوہدری شیر علی کی رہائش گاہ جائیں گے اور ان کی سے ملاقات کریں گے

وزیراعلیٰ حمزہ شہباز رکن قومی اسمبلی راجہ ریاض کے بیٹے کی شادی کی تقریب میں شرکت کریں گے وزیراعلیٰ حمزہ شہباز سرکٹ ہاؤس فیصل آباد میں مختلف اجلاسوں کی صدارت کریں گے وزیراعلیٰ حمزہ شہباز سرکٹ ہاؤس فیصل آباد میں پارلیمنٹیرینز سے ملاقات کریں گے

عمران خان نے کہا تھا کہ منحرف اراکین کے بچوں سے کوئی شادیاں نہیں کرے گا لیکن فیصل آباد سے منحرف ممبر قومی اسمبلی راجہ ریاض احمد خان کے بیٹے کی شادی ہوگی اورآج دعوت ولیمہ ہے جس میں پنجاب کے وزیر اعلیٰ حمزہ شہباز شریف شرکت کریں گے

دوسری جانب ‏وزیراعلی پنجاب حمزہ شہبازشریف کا صوبے کے مخلتف اضلاع کے دورے کا پلان تیارکر لیا گیا ہے، وزیراعلی پنجاب لاہور، ملتان، راولپنڈی، فیصل آباد اور دیگر اضلاع کے دورے کریں گے وزیراعلی پنجاب عوامی مقامات پر مسائل و سہولتوں کا جائزہ لیں گے، وزیراعلی پنجاب نے ہدایت کی ہے کہ ‏کام کے سوا کچھ نہیں ہوگا، باتیں کم زیادہ کام کریں، پنجاب میں بےشمار مسائل ہیں سب کو ٹھیک کریں گے کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی،

مسجد نبوی میں نازیبا نعرے، مولانا طارق جمیل بھی خاموش نہ رہ سکے

مسجد نبوی واقعہ توہین رسالت کے زمرے میں‌ آتا ہے، مبشر لقمان کے فین کی قوم سے اپیل

مسجد نبوی کو جلسہ گاہ بنانیوالو شرم کرو، بے حرمتی کا سازشی پکڑا گیا، مبشر لقمان پھٹ پڑے

مسجد نبوی میں نازیبا نعرے، رانا ثناء اللہ نے بڑا اعلان کر دیا

سینکڑوں پیغامات موصول ہوئے کہ حکومت ایکشن کیوں نہیں لے رہی۔ مریم نواز کا ردعمل

سعودی عرب میں گرفتاریوں کی ویڈیو

شیخ رشید کے بھتیجے شیخ راشد شفیق مسجد نبوی میں واقعہ کی خود نگرانی کرتے رہے

Leave a reply