وزیراعلیٰ پنجاب کی زیر صدارت اجلاس ٹڈی دل کے تدارک کے لئے کیے اہم قدامات

باغی ٹی وی : وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں ٹڈی دل کے تدارک کے لئے کیے جانے والے اقدامات کا جائزہ لیا گیا
چیف سیکرٹری،سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو،پرنسپل سیکرٹری وزیراعلیٰ،سیکرٹری زراعت،سیکرٹری اطلاعات،ڈی جی پی ڈی ایم اے اورمتعلقہ حکام نے اجلاس میں شرکت کی . وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارنے ٹڈی دل کے خاتمے کی مہم کیلئے اپنا ہیلی کاپٹر وقف کردیا.پنجاب کے متاثرہ اضلاع میں ٹڈی دل کی سرویلنس کیلئے ہیلی کاپٹر کو استعمال میں لایاجاسکے گا۔محکمہ زراعت اورپی ڈی ایم اے حکام کو ہیلی کاپٹراستعمال میں لانے کیلئے ہدایات جاری کردی ہیں۔ متعلقہ محکموں اوراداروں کو ٹڈی دل سے فصلوں کو بچانے کیلئے 24گھنٹے الرٹ رہنے کا حکم دیا ہے .
وزیر اعلیٰ عثمان بزدار نے ہدایت جاری کیں کہ جون اورجولائی میں ٹڈی دل کے ممکنہ حملے کے حوالے سے پیشگی تیاریاں کی جائیں۔
اینٹی ٹڈی دل سکواڈ کو میدان میں اتاردیاگیاہے۔

اس کے علاوہ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے ٹڈی دل سے ہونے والے نقصانات کا تخمینہ لگانے کی ہدایت بھی کی ہے
انہوں نےکہا کہ ٹڈی دل کے غیر معمولی پھیلاؤ کو روکنے کیلئے ہرممکن اقدام کیا جائے۔پنجاب حکومت نے ٹڈی دل کے خاتمے اورفصلوں کو بچانے کیلئے ایک ارب روپے کے وسائل فراہم کیے ہیں۔وفاقی حکومت کے تعاون سے فضائی سپرے بھی کیا جارہا ہے۔
جامع لائن آف ایکشن کے ذریعے ٹڈی دل کو کنٹرول کرنے کیلئے تسلسل کیساتھ اقدامات جاری رکھے جائیں۔میں نے خود راجن پوراوربھکر کے دورے کر کے صورتحال کا جائزہ لیا ہے۔تین لاکھ ایکڑ سے زائد رقبے پر سپرے کیاجاچکا ہے۔

17متاثرہ اضلاع میں ٹڈی دل کی موثر نگرانی کا عمل جاری ہے۔اینٹی ٹڈل دل سکواڈکی گاڑیاں متاثرہ علاقوں میں سپرے کررہی ہیں۔
حکومتی اقدامات سے عوام خصوصاً کسانوں کو آگاہ رکھاجائے۔ کورونا کے ساتھ”ٹڈی دل“ کے چیلنج سے بھی عزم اورجامع حکمت عملی کے ساتھ نمٹ رہے ہیں۔ٹڈی دل کو کنٹرول کرنے کیلئے روزانہ کی بنیاد پر سرویلنس کر کے رپورٹ وزیراعلیٰ آفس جمع کرائی جائے۔
دیگر صوبوں کے ساتھ مشاورت کی جائے اورایک دوسرے کے تجربے شیئر کیے جائیں۔

Shares: