باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ہم نے گوادر میں جاری منصوبوں کافضائی معائنہ کیا،گوادر میں جاری ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لیا،چین کے تعاون سے گوادر میں ہسپتال بنایا گیا ہے ،گوادر سے کراچی تک ٹرانسپورٹ کی سہولت بہترہوگی،بلوچستان کی ترقی پاکستان کی ترقی ہے،ابھی تک گوادرایئرپورٹ مکمل نہیں ہو سکا،گوادر ایئرپورٹ کوابھی تک مکمل ہوجانا چاہیے تھا،گوادرکے لوگوں کوپینے کا صاف پانی بھی مہیا نہیں کیا جا سکا،چین نے 3200 گھرانوں کیلئے سولر پینل بھی فراہم کیے،گوادر کے عوام کیلئے پینے کے پانی کی دستیابی کو یقینی بنایا جائے گا،ایسٹ بے کی تعمیر سے گوادر نیشنل ہائی وےکے ذریعے کراچی سے منسلک ہوگا،گوادر میں بجلی کی قلت کو پورا کرنے کیلئے اقدامات کئے جارہے ہیں،گوادر پورٹ کی کئی سالوں سے ڈریجنگ نہیں ہو سکی،گوادر کی تعمیر وترقی کے لئے جنگی بنیادوں پر کام کرنا ہوگا،
دل پر پتھر رکھ کر پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کرنا پڑا، تیل اور پٹرول کی قیمتیں عالمی منڈی میں آسمان سے باتیں کر رہی تھیں،عدم اعتماد کی تحریک کی کامیابی دیکھ کر تیل کی قیمتیں کم کر کے ہمیں مشکلات پیدا کی گئیں عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں تیزی سےاضافہ ہورہاہے،ماضی کی حکومت نےغریبوں کااحساس نہیں کیا،جاتےجاتےپیٹرول کی قیمت کم کردی،عالمی منڈی میں اضافےکےباوجودپاکستان میں قیمتیں کم کی گئیں،کیسے ممکن ہے کہ باہرسے مہنگا تیل لیکریہاں سستا بیچیں،ماضی کی حکومت نے ساڑھے تین سال غریبوں کااحساس نہیں کیا،جاتےجاتےپیٹرول کی قیمت کم کردی،
وزیر اعظم شہباز شریف نے کمانڈ اینڈ اسٹاف کالج کوئٹہ کا دورہ کیا ،آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور وزیر دفاع بھی وزیراعظم کے ہمراہ تھے ،اسٹاف کالج کوئٹہ میں پاسنگ آؤٹ تقریب سے وزیراعظم شہباز شریف نے خطاب بھی کیا،
قبل ازیں وزیراعظم پاکستان محمد شہبازشریف نے کوئٹہ میں یادگارِ شہدا پر حاضری دی،وزیراعظم کی جانب سے فاتحہ خوانی کی گئی اور یاد گار پہ پھول چڑھائے گئے
وزیر اعظم شہباز شریف آج ایک روزہ دورے پر کوئٹہ پہنچ گئے۔#Quetta #Gwadar pic.twitter.com/bIAl57Fy8M
— Government of Pakistan (@GovtofPakistan) June 3, 2022
قبل ازیں وزیراعظم شہباز شریف آج ایک روزہ دورے پر کوئٹہ پہنچ گئے۔ وزیراعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو اور دیگر اعلیٰ حکام نے ایئرپورٹ وزیراعظم کا استقبال کیا۔علاوہ ازیں وزیراعظم شہباز شریف آج ایک روزہ دورے پر گوادر پہنچیں گے۔اس موقع پر وزیر اعظم چینی کمپنیوں کے وفد سے ملاقات کریں گے اور میڈیاسے گفتگو کریں گے۔